الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
آزادی کے مسائل
आज़ादी के बारे में
1. (أحاديث في العتق)
1. (آزادی کے متعلق احادیث)
१. “ आज़ादी के बारे में हदीसें ”
حدیث نمبر: 1224
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن سمرة بن جندب رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏من ملك ذا رحم محرم فهو حر» ‏‏‏‏ رواه احمد والاربعة ورجح جمع من الحفاظ انه موقوف.وعن سمرة بن جندب رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏من ملك ذا رحم محرم فهو حر» ‏‏‏‏ رواه أحمد والأربعة ورجح جمع من الحفاظ أنه موقوف.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی قرابت دار کا مالک ہو جائے تو وہ غلام آزاد ہے۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور محدثین کی ایک جماعت نے اسے موقوف قرار دیا ہے۔
हज़रत समुराह बिन जुनदुब रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ जो व्यक्ति किसी रिश्तेदार का मालिक हो जाए तो वह ग़ुलाम आज़ाद है।”
इसे अहमद और चारों ने रिवायत किया है और मोहद्दसीन की एक जमाअत ने इसे मोक़ूफ़ ठहराया है।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، العتق، باب فيمن مالك ذا رحم محرم، حديث:3949، والترمذي، الأحكام، حديث:1365، وابن ماجه، الأحكام، حديث:2524، والنسائي في الكبرٰي:3 /173، حديث:4898، 4902، وأحمد:5 /20.»

Samurah bin Jundub (RAA) narrated that The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever obtains possession of a relative, who is next of kin, that person becomes free.” Related by Ahmad and the four Imams. Some scholars are of the opinion that it is Mawquf (not connected to the Prophet.)
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: حسن

   جامع الترمذي1365سمرة بن جندبمن ملك ذا رحم محرم فهو حر
   سنن أبي داود3949سمرة بن جندبمن ملك ذا رحم محرم فهو حر
   سنن ابن ماجه2524سمرة بن جندبمن ملك ذا رحم محرم فهو حر
   بلوغ المرام1224سمرة بن جندب من ملك ذا رحم محرم فهو حر

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1224  
´(آزادی کے متعلق احادیث)`
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی قرابت دار کا مالک ہو جائے تو وہ غلام آزاد ہے۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور محدثین کی ایک جماعت نے اسے موقوف قرار دیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1224»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، العتق، باب فيمن مالك ذا رحم محرم، حديث:3949، والترمذي، الأحكام، حديث:1365، وابن ماجه، الأحكام، حديث:2524، والنسائي في الكبرٰي:3 /173، حديث:4898، 4902، وأحمد:5 /20.»
تشریح:
یہ حدیث بقول محدثین موقوف ہے مگر اس باب میں اور احادیث بھی مروی ہیں جن میں سے ایک کو ابن قطان اور ابن حزم نے صحیح قرار دیا ہے۔
اس حدیث کی رو سے جن تعلق داروں کا باہم نکاح نہیں ہو سکتا ان میں غلامی اور آقائی کا تعلق بھی نہیں رہ سکتا۔
(سبل السلام)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1224   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3949  
´جو کسی محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو کیا کرے؟`
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی قرابت دار محرم کا مالک ہو جائے تو وہ (ملکیت میں آتے ہی) آزاد ہو جائے گا۔‏‏‏‏ ابوداؤد کہتے ہیں: محمد بن بکر برسانی نے حماد بن سلمہ سے، حماد نے قتادہ اور عاصم سے، انہوں نے حسن سے، حسن نے سمرہ سے، سمرہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی حدیث کے ہم مثل روایت کی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اور اس حدیث کو حماد بن سلمہ کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کیا ہے اور انہیں اس میں شک ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3949]
فوائد ومسائل:
(1) حسن بصری کا حضرت سمرہ بن جندب سے سماع ثابت ہونے میں ائمہ حدیث کا اختلاف ہے۔
تاہم یہ حدیث حسن اور بقول بعض صیح ہے۔

(2ْ) (ذا رحمٍ محرمٍ) سے یہاں مردا باپ، داد اور اولاد اور ان کی اولاد ہے۔
ان میں ملکیت ثابت ہوتے ہی یہ ازخود آزاد ہوجائیں گے، البتہ دیگر رشتہ داروں کے بارے میں اختلاف ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3949   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.