الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر: 124
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
124 - حدثنا الحميدي، ثنا سفيان، عن مسعر، عن عمرو بن مرة، عن عبد الله بن سلمة، عن عبد الله بن مسعود قال «من كل شيء قد اوتي نبيكم علمه إلا من خمس إن الله عنده علم الساعة إلي آخر السورة» 124 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ «مِنْ كُلِّ شَيْءٍ قَدْ أُوتِيَ نَبِيُّكُمْ عِلْمَهُ إِلَّا مِنْ خَمْسٍ إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ إِلَي آخِرِ السُّورَةِ»
124- سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تمہاری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز کا علم عطا کیا گیا تھا صرف پانچ چیزوں کا (حکم مختلف ہے)۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: «‏‏‏‏إِنَّ اللهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ» ‏‏‏‏ بے شک قیامت کا علم اللہ تعالیٰ کے ہی پاس ہے۔ یہ سورہ آخر تک ہے۔

تخریج الحدیث: «إسنادہ حسن، أخرجه أحمد فى ”مسنده“، برقم: 3733 برقم: 4252 برقم: 4339، والطيالسي فى مسنده، برقم: 385، وأبو يعلى فى ”مسنده“: برقم: 5153، وابن أبى شيبة فى مصنفه، برقم: 32385»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:124  
124- سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تمہاری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز کا علم عطا کیا گیا تھا صرف پانچ چیزوں کا (حکم مختلف ہے)۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: «‏‏‏‏إِنَّ اللهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ» ‏‏‏‏ بے شک قیامت کا علم اللہ تعالیٰ کے ہی پاس ہے۔ یہ سورہ آخر تک ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:124]
فائدہ:
ہر وہ علم جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا ہے، وہ وحی کے ذریعے تھا، اور جو چیز بتا دی جائے تو وہ غیب نہیں رہتی۔ قرآن و حدیث میں بے شمار دلائل ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیب نہیں جانتے تھے۔ پانچ چیزوں کا علم اللہ تعالی نے بذریعۂ وحی بھی نہیں بتایا، ان چیزوں کا علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کو ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث\صفحہ نمبر: 124   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.