الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1247
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
احادیث مذکورہ بالا سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اگر نماز میں حاضری کے وقت انسان کو کھانا کھانے کی حاجت ہو اور کھانا سامنے موجود ہو یا پیشاب پاخانہ کی حاجت ہو تو پہلے ان ضرورتوں سے فارغ ہونا چاہیے تاکہ دل کی پوری توجہ نماز کی طرف ہو،
اگر یہ ضرورتیں معمولی قسم کی ہوں اور ان کومؤ خر کرنے میں کوئی تکلیف نہ ہو اور ان کا اثر نماز پر نہ پڑتا ہو تو پھر ان کو مؤخر کیا جا سکتا ہے۔
2۔
ابن ابی عتیق سے مراد عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمان بن ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے۔
اور القاسم سے مراد قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مراد ہے۔
جو مدینہ منورہ کے سات فقہاء میں سے ایک جلیل القدر فقیہ ہیں القاسم حضرت کا بھتیجا ہے لیکن اس کی ماں لونڈی تھی جو عربی نہ تھی اور ابن ابی عتیق ان کے بھتیجے کا بیٹا ہے اور اس کی ماں حرۃ اورعرب تھی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1247