الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل
Chapters: Regarding Funerals
51. بَابٌ في النَّهْيِ عَنِ النِّيَاحَةِ
51. باب: نوحہ (میت پر چلا کر رونا) منع ہے۔
Chapter: What was narrated concerning the prohibition of wailing
حدیث نمبر: 1583
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا احمد بن يوسف ، حدثنا عبيد الله ، انبانا إسرائيل ، عن ابي يحيى ، عن مجاهد ، عن ابن عمر ، قال:" نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان تتبع جنازة معها رانة".
(مرفوع) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُتْبَعَ جِنَازَةٌ مَعَهَا رَانَّةٌ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے جنازے کے ساتھ جانے سے منع فرمایا جس کے ساتھ کوئی نوحہ کرنے والی عورت ہو۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7405، ومصباح الزجاجة: 570)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/92) (حسن)» ‏‏‏‏ (لیث نے مجاہد سے روایت کرنے میں ابویحییٰ القتات کی متابعت کی ہے، اس لئے یہ حدیث حسن ہے، تراجع الألبانی: رقم: 528)

It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah (ﷺ) forbade following a funeral that was accompanied by a wailing woman.”
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
أبو يحيي القتات: روي عنه إسرائيل أحاديث كثيرة مناكير جدًا،قاله أحمد (سنن أبي داود:4069)
وللحديث شواھد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 435

   سنن ابن ماجه1583عبد الله بن عمرنهى أن تتبع جنازة معها رانة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1583  
´نوحہ (میت پر چلا کر رونا) منع ہے۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے جنازے کے ساتھ جانے سے منع فرمایا جس کے ساتھ کوئی نوحہ کرنے والی عورت ہو۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1583]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ الموسوعۃ الحدیثیۃ کے محققین اور شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے حسن قرار دیا ہے۔
موسوعۃ الحدیثیۃ کے محققین اس بات کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت مجموع طرق اور شواہد کی بنا پر حسن درجے کی ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 480، 479/9- وأحکام الجنائز، ص: 70)

(2)
جنازہ کے ساتھ جانا مسلمان کا مسلمان پر ایک اہم حق ہے۔
لیکن گناہ کے ارتکاب کی صورت میں یہ حق ختم ہوجاتا ہے۔
اس طرح دعوت قبول کرنا بھی مسلمان کامسلمان پر حق ہے۔
لیکن اگر تقریب میں گناہ کے کام ہورے ہوں۔
مثلاً بے پردگی، تصویر کشی، ویڈیو فلم بنانا، ہندوانہ رواج پر تو ایسی تقریب میں شریک نہ ہونا درست ہے۔
خاص طور پر جب حاضر نہ ہونے سے گناہ کا ارتکاب کرنے والے کو تنبیہ ہونے کی توقع ہو۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1583   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.