الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام
10. باب مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ:
10. باب: مسجد میں جانے کی دعا کا بیان۔
حدیث نمبر: 1652
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا سليمان بن بلال ، عن ربيعة بن ابي عبد الرحمن ، عن عبد الملك بن سعيد ، عن ابي حميد ، او عن ابي اسيد ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا دخل احدكم المسجد، فليقل: اللهم افتح لي ابواب رحمتك، وإذا خرج، فليقل: اللهم إني اسالك من فضلك "، قال مسلم: سمعت يحيى بن يحيى، يقول: كتبت هذا الحديث من كتاب سليمان بن بلال، قال: بلغني ان يحيى الحماني ، يقول: وابي اسيد .حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ ، أَوْ عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ، فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ، فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ "، قَالَ مُسْلِم: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ يَحْيَى، يَقُولُ: كَتَبْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ كِتَابِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ يَحْيَى الْحِمَّانِيَّ ، يَقُولُ: وَأَبِي أُسَيْدٍ .
یحییٰ بن یحییٰ نے کہا: ہمیں سلمان بن بلال نے ربعیہ بن عبدالرحمان سے خبر دی، انھوں نے عبدالملک بن سعید سے، اور انھوں نے حضرت ابو حمید رضی اللہ عنہ۔یا حضرت ابو اسید رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہوتو کہے"اللَّہُمَّ افْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ"اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔اور جب مسجد سے نکلے تو کہے"اللَّہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ"اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتاہوں۔" امام مسلم ؒ نے کہا: میں نے یحییٰ بن یحییٰ س سنا، وہ کہتے تھے، میں نے یہ حدیث سلیمان بن بلال کی کتاب سے لکھی ہے، انھوں نے کہا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے۔کہ یحییٰ حمانی شک کے بغیر) " وأبی أسیداور ابو اسید" سے کہتے تھے۔
حضرت ابو حمید رضی اللہ تعالیٰ عنہ یا ابواسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو کہے (اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ) اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے نکلے تو کہے (اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ) اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے یحییٰ سے سنا وہ کہہ رہے تھے میں نے یہ حدیث سلیمان بن بلال کی کتاب سے لکھی اور مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ یحی الحمانی اور ابو اسید کہتے تھے یعنی اَوْ کی بجائے وَ کہتے تھے گویا یہ دونوں سے مروی ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 713

   سنن النسائى الصغرى730إذا دخل أحدكم المسجد فليقل اللهم افتح لي أبواب رحمتك وإذا خرج فليقل اللهم إني أسألك من فضلك
   صحيح مسلم1652اللهم افتح لي أبواب رحمتك وإذا خرج فليقل اللهم إني أسألك من فضلك
   سنن أبي داود465إذا دخل أحدكم المسجد فليسلم على النبي ثم ليقل اللهم افتح لي أبواب رحمتك فإذا خرج فليقل اللهم إني أسألك من فضلك

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 730  
´مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت پڑھی جانے والی دعا کا بیان۔`
ابوحمید اور ابواسید (مالک بن ربیعہ) رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو وہ: «اللہم افتح لي أبواب رحمتك» اے اللہ! تو میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے پڑھے، اور جب نکلے تو: «اللہم إني أسألك من فضلك» اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں پڑھے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 730]
730 ۔ اردو حاشیہ: داخل ہوتے وقت رحمت الٰہی کا حصول مقصود ہوتا ہے اور باہر آکر طلب رزق کا کام ہوتا ہے، اس لیے دونوں دعائیں موقع محل کے مطابق ہیں۔ رحمت سے اخروی نعمتیں اور مغفرت مراد ہے۔ فضل، دنیوی نعمت اور رزق دونوں پر بولا جاتا ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 730   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.