الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: عمرہ کے مسائل کا بیان
The Book of Al-Umra
3. بَابُ كَمِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
3. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے ہیں؟
(3) Chapter. How many times did the Prophet ﷺ perform Umra?
حدیث نمبر: 1777
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا ابو عاصم، اخبرنا ابن جريج، قال: اخبرني عطاء، عن عروة بن الزبير، قال: سالت عائشة رضي الله عنها، قالت:" ما اعتمر رسول الله صلى الله عليه وسلم في رجب".(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ".
ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، کہا ہم کو ابن جریج نے خبر دی، کہا کہ مجھے عطاء بن ابی رباح نے خبر دی، ان سے عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رجب میں کوئی عمرہ نہیں کیا تھا۔

Narrated 'Urwa bin Az-Zubair: I asked `Aisha (whether the Prophet had performed `Umra in Rajab). She replied, "Allah's Apostle never performed any `Umra in Rajab."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 27, Number 5


   صحيح البخاري1777عائشة بنت عبد اللهما اعتمر رسول الله في رجب
   جامع الترمذي936عائشة بنت عبد اللهما اعتمر رسول الله إلا وهو معه ما اعتمر في شهر رجب قط

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 936  
´رجب کے عمرے کا بیان۔`
عروہ کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی الله عنہما سے پوچھا گیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس مہینے میں عمرہ کیا تھا؟ تو انہوں نے کہا: رجب میں، اس پر عائشہ رضی الله عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی عمرہ کیا، اس میں وہ یعنی ابن عمر آپ کے ساتھ تھے، آپ نے رجب کے مہینے میں کبھی بھی عمرہ نہیں کیا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 936]
اردو حاشہ: 1؎:
مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ ابن عمرعائشہ رضی اللہ عنہا کی یہ بات سن کر خاموش رہے،
کچھ نہیں بولے،
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ معاملہ ان پرمشتبہ تھا،
یا تو وہ بھول گئے تھے،
یا انہیں شک ہوگیا تھا،
اسی وجہ سے ام المومنین کی بات کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا،
اس سلسلہ میں صحیح بات ام المومنین کی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے رجب میں کوئی عمرہ نہیں کیا۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 936   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.