الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: روزے کے مسائل کا بیان
The Book of As-Saum (The Fasting).
43. بَابُ مَتَى يَحِلُّ فِطْرُ الصَّائِمِ:
43. باب: روزہ کس وقت افطار کرے؟
(43) Chapter. When should the person observing Saum (fast) break his Saum (fast)?
حدیث نمبر: 1955
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا إسحاق الواسطي حدثنا خالد عن الشيباني عن عبد الله بن ابي اوفى رضي الله عنه قال كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر وهو صائم فلما غربت الشمس قال لبعض القوم يا فلان قم فاجدح لنا فقال يا رسول الله لو امسيت قال انزل فاجدح لنا قال يا رسول الله فلو امسيت قال انزل فاجدح لنا قال إن عليك نهارا قال انزل فاجدح لنا فنزل فجدح لهم فشرب النبي صلى الله عليه وسلم ثم قال إذا رايتم الليل قد اقبل من ها هنا فقد افطر الصائم.(مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَمَّا غَرَبَتْ الشَّمْسُ قَالَ لِبَعْضِ الْقَوْمِ يَا فُلَانُ قُمْ فَاجْدَحْ لَنَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَلَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُمْ فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ.
ہم سے اسحاق واسطی نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، ان سے سلیمان بن شیبانی نے، ان سے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (غزوہ فتح جو رمضان میں ہوا) سفر میں تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزہ سے تھے۔ جب سورج غروب ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی (بلال رضی اللہ عنہ) سے فرمایا کہ اے فلاں! میرے لیے اٹھ کے ستو گھول، انہوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ تھوڑی دیر اور ٹھہرتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اتر کر ہمارے لیے ستو گھول، اس پر انہوں نے کہا یا رسول اللہ! آپ تھوڑی دیر اور ٹھہرتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی حکم دیا کہ اتر کر ہمارے لیے ستو گھول لیکن ان کا اب بھی خیال تھا کہ ابھی دن باقی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ پھر فرمایا کہ اتر کر ہمارے لیے ستو گھول چنانچہ اترے اور ستو انہوں نے گھول دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا۔ پھر فرمایا کہ جب تم یہ دیکھ لو کہ رات اس مشرق کی طرف سے آ گئی تو روزہ دار کو افطار کر لینا چاہئے۔

Narrated `Abdullah bin Abi `Aufa: We were in the company of the Prophet on a journey and he was fasting, and when the sun set, he addressed somebody, "O so-and-so, get up and mix Sawiq with water for us." He replied, "O Allah's Apostle! (Will you wait) till it is evening?" The Prophet said, "Get down and mix Sawiq with water for us." He replied, "O Allah's Apostle! (If you wait) till it is evening." The Prophet said again, "Get down and mix Sawiq with water for us." He replied, "It is still daytime."(1) The Prophet said again, "Get down and mix Sawiq with water for us." He got down and mixed Sawiq for them. The Prophet drank it and then said, "When you see night falling from this side, the fasting person should break his fast."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 31, Number 176



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1955  
1955. حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے۔ آپ نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ جب سورج غروب ہوا تو آپ نے ایک شخص سے فرمایا: اے فلاں!اٹھ اور ہمارے لیے ستو تیار کر۔ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ!شام ہونے دیتے۔ آپ نے فرمایا: اتر کر ہمارے لیے ستو گھول۔ اس نےعرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ!شام ہونے دیجئے۔ آپ نے فرمایا: اتر اور ہمارے لیے ستو بنا۔ اس نے پھر عرض کیا: ابھی تو دن باقی ہے آپ نے فرمایا: اتر کر ہمارے لیے ستو تیار کر چنانچہ وہ شخص اترا اور اس نے ستو تیار کیے تو رسول اللہ ﷺ نے انھیں نوش جاں فرمایا۔ پھر ارشاد ہوا: جب تم دیکھو کہ رات اس طرف سے آگئی ہے تو روزہ دار کو چاہیے کہ وہ روزہ افطار کردے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1955]
حدیث حاشیہ:
مخاطب حضرت بلال ؓ تھے جن کا خیال تھا کہ ابھی سورج غروب نہیں ہوا ہے، حالانکہ وہ غروب ہو چکا تھا۔
بہرحال خیال کے مطابق یہ کہا۔
کیوں کہ عرب میں پہاڑوں کی کثرت ہے اور ایسے علاقوں میں غروب کے بعد بھی ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی سورج باقی ہے، مگر حقیقت میں افطار کا وقت ہو گیا تھا، اسی لیے آنحضرت ﷺ نے ان کو ستو گھولنے کے لیے حکم فرمایا اور روزہ کھولا گیا۔
حدیث سے ظا ہر ہوگیا کہ جب بھی غروب کا یقین ہو جائے تو روزہ کھول دینا چاہئے تاخیر کرنا جائز نہیں ہے جیسا کہ دوسری احادیث میں وارد ہوا ہے۔
اس حدیث سے اظہار خیال کی بھی آزادی ثابت ہوئی اگرچہ وہ خیال درست بھی نہ ہو۔
مگر ہر شخص کو حق ہے کہ اپنا خیال ظاہر کرے، بعد میں وہ خیال غلط ثابت ہو تواس پر اس کا تسلیم حق کرنا بھی ضروری ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 1955   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1955  
1955. حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے۔ آپ نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ جب سورج غروب ہوا تو آپ نے ایک شخص سے فرمایا: اے فلاں!اٹھ اور ہمارے لیے ستو تیار کر۔ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ!شام ہونے دیتے۔ آپ نے فرمایا: اتر کر ہمارے لیے ستو گھول۔ اس نےعرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ!شام ہونے دیجئے۔ آپ نے فرمایا: اتر اور ہمارے لیے ستو بنا۔ اس نے پھر عرض کیا: ابھی تو دن باقی ہے آپ نے فرمایا: اتر کر ہمارے لیے ستو تیار کر چنانچہ وہ شخص اترا اور اس نے ستو تیار کیے تو رسول اللہ ﷺ نے انھیں نوش جاں فرمایا۔ پھر ارشاد ہوا: جب تم دیکھو کہ رات اس طرف سے آگئی ہے تو روزہ دار کو چاہیے کہ وہ روزہ افطار کردے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1955]
حدیث حاشیہ:
(1)
ان احادیث میں تین چیزوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے مدار بنایا گیا ہے:
٭ رات کا اندھیرا مشرقی افق سے اوپر آ جائے۔
٭ جب مغربی افق سے دن چلا جائے۔
٭ جب سورج غروب ہو جائے۔
ان امور کے یقینی وقوع کے بعد روزہ افطار کرنے میں مزید دیر نہیں کرنی چاہیے۔
امام بخاری ؒ کا مقصد بھی یہی ہے کہ غروب آفتاب کے بعد مزید رات کے کسی حصے کا روزہ صحیح نہیں جیسا کہ حضرت ابو سعید خدری ؓ کے واقعے سے ظاہر ہے۔
(2)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ روزہ افطار کرنے میں جلدی کرنی چاہیے بشرطیکہ غروب آفتاب ہو جائے۔
احتیاط کے پیش نظر افطاری میں دیر کرنا اہل کتاب کی عادت ہے جن کی مخالفت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حدیث میں روزہ جلدی افطار کرنے کا یہ مطلب ہے کہ جب سورج غروب ہونا ثابت ہو جائے تو افطاری میں تاخیر نہ کی جائے۔
(فتح الباري: 251/4) (3)
واضح رہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت بلال ؓ کو ستو تیار کرنے کے لیے فرمایا تھا۔
چونکہ دیار عرب میں پہاڑوں کی کثرت تھی، پہاڑی علاقے میں غروب آفتاب کے بعد بھی ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی سورج باقی ہے مگر حقیقت میں وہ غروب ہو چکا ہوتا ہے۔
حضرت بلال ؓ نے بار بار اس خدشے کے پیش نظر اپنے خیال کا اظہار کیا جو حقیقت کے مطابق نہ تھا۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1955   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.