الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سنن ترمذي
کتاب: طب (علاج و معالجہ) کے احکام و مسائل
Chapters on Medicine
8. باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ التَّدَاوِي بِالْمُسْكِرِ
8. باب: نشہ آور چیزوں سے دوا کرنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2046
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا ابو داود، عن شعبة، عن سماك، انه سمع علقمة بن وائل، عن ابيه، انه شهد النبي صلى الله عليه وسلم، وساله سويد بن طارق او طارق بن سويد عن الخمر، فنهاه عنه، فقال: إنا نتداوى بها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إنها ليست بدواء ولكنها داء ".(مرفوع) حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَأَلَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ أَوْ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنِ الْخَمْرِ، فَنَهَاهُ عَنْهُ، فَقَالَ: إِنَّا نَتَدَاوَى بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّهَا لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ وَلَكِنَّهَا دَاءٌ ".
وائل بن حجر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر تھے جب سوید بن طارق یا طارق بن سوید نے آپ سے شراب کے بارے میں پوچھا تو آپ نے انہیں شراب سے منع فرمایا، سوید نے کہا: ہم لوگ تو اس سے علاج کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دوا نہیں بلکہ وہ تو خود بیماری ہے۔

تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 3 (1984)، سنن ابی داود/ الطب 11 (3873)، (تحفة الأشراف: 11771)، و مسند احمد (3/317)، (وھو مروي أیضا من مسند طارق بن سوید عند: سنن ابن ماجہ/الطب 27 (3500)، و مسند احمد (4/311)، و (5/292- 293، 299) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3500)

   جامع الترمذي2046طارق بن سويدسأله عن الخمر فنهاه عنه ليست بدواء ولكنها داء
   سنن أبي داود3873طارق بن سويدسأل عن الخمر فنهاه إنها دواء قال النبي لا ولكنها داء
   سنن ابن ماجه3500طارق بن سويدبأرضنا أعنابا نعتصرها فنشرب منها قال لا ذلك ليس بشفاء ولكنه داء
   بلوغ المرام1074طارق بن سويد إنها ليست بدواء ولكنها داء

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3500  
´شراب سے علاج منع ہے۔`
طارق بن سوید حضرمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے ملک میں انگور ہیں، کیا ہم انہیں نچوڑ کر پی لیا کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، میں نے دوبارہ عرض کیا کہ ہم اس سے مریض کا علاج کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دوا نہیں بلکہ خود بیماری ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3500]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
شراب حرام ہے۔

(2)
نشہ آور کسی بھی چیز کا استعمال حرام ہے۔

(3)
حرام چیز کو دوا کے طور پر استعمال کرنا بھی جائز نہیں۔
حرام اور نقصان دہ اشیاء سے علاج کی بابت حدیث نمبر 3460 کے فوائد ملاحظہ فرمایئں۔

(4)
آجکل انگریزی دواؤں میں الکحل شامل کی جاتی ہے۔
تاکہ وہ زیادہ عرصہ تک درست حالت میں رہیں۔
مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مقصد کے لئے حلال چیز (شہد، سرکہ یا صاف پانی وغیرہ)
استعمال کریں۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3500   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1074  
´شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان`
سیدنا وائل بن حضرمی سے روایت ہے کہ طارق بن سوید رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں پوچھا کہ وہ اسے دوا کیلئے بناتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ دوا بالکل نہیں بلکہ یہ بیماری ہے۔ اسے مسلم اور ابوداؤد وغیرہما نے تخریج کیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1074»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الأشربة، باب تحريم التداوي بالخمر...، حديث:1984، وأبوداود، الطب، حديث:3873، والترمذي، الطب، حديث:2046، وابن ماجه، الطب، حديث:3500.»
تشریح:
1. شراب‘ نقصان دہ اور مضر صحت اشیاء سے علاج حرام ہے۔
لیکن افسوس ہے کہ غیرمسلم معالجین نے حرام اور مکروہ اشیاء سے مرکب ادویہ کو اس قدر عام کیا ہے اور ان کی شہرت کر دی ہے کہ عوام و خواص ان کے استعمال میں کوئی کراہت محسوس نہیں کرتے۔
مسلمان حکام‘ اداروں اور تنظیموں کا شرعی فریضہ ہے کہ اس میدان میں خالص حلال اور پاکیزہ ادویات متعارف کروائیں۔
اور عام مسلمانوں کو بھی صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے حرام اور مشکوک ادویہ کے استعمال سے بچنا چاہیے۔
ان کی بجائے پاکیزہ اور غیر مشکوک ادویہ استعمال کرنی چاہییں‘ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ﴾ (الطلاق ۶۵:۲) اور جو کوئی اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا‘ اللہ اس کے لیے (تنگی سے نکلنے کی) کوئی راہ پیدا فرما دے گا۔
اور اگر کوئی مخلص طبیب کسی مرض میں اپنے عجز کا اظہار کرے اور شراب وغیرہ ہی کو علاج سمجھے تو جان بچانے کے لیے، بشرطیکہ جان کا بچ جانا یقینی ہو‘ اس کا استعمال مباح ہو گا‘ جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّلاَ عَادٍ فَلاَ اِثْمَ عَلَیْہِ ﴾ (البقرۃ۲:۱۷۳) پھر جو شخص مجبور ہو جائے جبکہ وہ سرکشی کرنے والا اور حد سے گزرنے والا نہ ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔
2. آج کل انگریزی ادویہ میں الکحل وغیرہ شامل کی جاتی ہے تاکہ وہ زیادہ عرصے تک درست حالت میں رہیں۔
مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مقصد کے لیے کوئی حلال چیز (شہد یا سرکہ وغیرہ) استعمال کریں۔
راویٔ حدیث:
«حضرت طارق بن سوید حضرمی رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ بعض اہل علم نے (ان کا نام) سوید بن طارق بیان کیا ہے۔
صحابی ہیں۔
انھیں جُعْفی بھی کہا جاتا تھا۔
ان سے یہی ایک حدیث مروی ہے۔
اہل کوفہ نے ان سے روایت کیا ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1074   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3873  
´ناجائز اور مکروہ دواؤں کا بیان۔`
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، طارق بن سوید یا سوید بن طارق نے ذکر کیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے متعلق پوچھا تو آپ نے انہیں منع فرمایا، انہوں نے پھر پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پھر منع فرمایا تو انہوں نے آپ سے کہا: اللہ کے نبی! وہ تو دوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ بیماری ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3873]
فوائد ومسائل:
1) شراب اور اس سے مخلوط اشیاء سے علاج حرام ہے۔
لیکن افسوس ہے کہ غیر مسلم معالجین نےحرام اور مکروہ اشیاء سے مرکب ادویہ کو اس قدر عام کیا ہے اور ان کی شہرت کر دی ہے کہ عوام اور خواص ان کے استعمال میں کوئی کراہت محسوس نہیں کرتے۔
مسلمان احکام، اداروں اور تنظیموں کا شرعی فریضہ ہے کہ اس میدان میں خالص حلال اور پاکیزہ ادویہ متعارف کرائیں اور عام مسلمان کو بھی صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے حرام اور مشکوک ادویہ کے استعمال سے بچنا چاہیئےاور ان کی بجائے پاکیزہ اور غیر مشکوک ادویہ استعمال کرنی چاہیئں، اللہ تعالی کا فرمان ہے اور جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا اللہ اس کے لیئے (تنگی سے نکلنے کی) کوئی راہ پیدا فرما دے گا۔
اور اگر کو ئی مخلص طبیب کسی مرض میں اپنے عجز کا اظہار کرے اور شراب ہی کو علاج سمجھے تو جان بچانے کے لیئے؛ بشرطیکہ جان کا بچ جانا یقینی ہوتو اس صورت میں اس کا استعمال مباح ہو گا۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3873   
حدیث نمبر: 2046M
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا محمود، حدثنا النضر بن شميل، وشبابة، عن شعبة بمثله، قال محمود: قال النضر: طارق بن سويد، وقال شبابة: سويد بن طارق، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.(مرفوع) حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، وَشَبَابَةُ، عَنْ شُعْبَةَ بِمِثْلِهِ، قَالَ مَحْمُودٌ: قَالَ النَّضْرُ: طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ، وَقَالَ شَبَابَةُ: سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
اس سند سے بھی وائل رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ (اس سند کے ایک راوی) نضر نے طارق بن سوید کہا اور (دوسرے راوی) شبابہ نے سوید بن طارق کہا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3500)


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.