الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
زکاۃ کے احکام و مسائل
The Book of Zakat
22. باب فَضْلِ الْمَنِيحَةِ:
22. باب: دودھ والا جانور مفت دینے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 2358
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثني محمد بن احمد بن ابي خلف ، حدثنا زكرياء بن عدي ، اخبرنا عبيد الله بن عمرو ، عن زيد ، عن عدي بن ثابت ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه نهى فذكر خصالا، وقال: " من منح منيحة، غدت بصدقة، وراحت بصدقة صبوحها وغبوقها ".حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ عَدِيٍّ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ نَهَى فَذَكَرَ خِصَالًا، وَقَالَ: " مَنْ مَنَحَ مَنِيحَةً، غَدَتْ بِصَدَقَةٍ، وَرَاحَتْ بِصَدَقَةٍ صَبُوحِهَا وَغَبُوقِهَا ".
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے (کچھ اشیاء سے) منع کیا، پھر چند خصلتوں کا ذکر کیا اورفرمایا: "جس نے دودھ پینے کے لئے جانور دیا تو اس (اونٹنی، گائے وغیرہ) نے صدقے سے صبح کی اور صدقے سے شام کی، یعنی اپنے صبح کے دودھ سے اور اپنے شام کے دودھ سے۔"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چند خصلتوں سے منع فرمایا: اور فرمایا: جس نے دودھ دینے والا جانور عاریۃً دیا تو اس کا صبح کا دودھ صدقہ ہو گا اور اس کا شامل کا دودھ صدقہ ہو گا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1020


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2358  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
صَبُوح:
صبح کا دودھ۔
(2)
غَبُوق:
شام کا دودھ۔
یہ دونوں لفظ صدقہ سے بدل ہونے کی بنا پر مجرور ہوں گے یا ظرف بن کر منصوب۔
فوائد ومسائل:
کسی ضرورت مندی محتاج خاندان کو عاریۃ دودھ پینے کے لیے جانور دینا اتنا ہی اجروثواب کا باعث ہے جتنا صبح و شام کا دودھ صدقہ بنتا ہے۔
جس سے صبح و شام اجر ملتا ہے۔
اسی طرح ضرورت مند گھرانہ کو پھل دار درخت کا عطیہ عارضی طور پر یا مستقل طور پر عنایت کر دینا بھی اجرو ثواب کا بہت بڑا سبب ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 2358   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.