الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
8. باب سجود السهو وغيره
8. سجود سہو وغیرہ کا بیان
८. “ सज्दा सहु के नियम ”
حدیث نمبر: 270
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: سجدنا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في (إذا السماء انشقت) و (اقرا باسم ربك). رواه مسلم.وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: سجدنا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في (إذا السماء انشقت) و (اقرأ باسم ربك). رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نے سورۃ «إذا السماء انشقت» (سورۃ الانشقاق) اور سورۃ «اقرأ باسم ربك» (سورۃ العلق) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ تلاوت کیا ہے۔ (مسلم)
हज़रत अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि हम ने सूरत अल-इन्शिक़ाक़ « إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ » और सूरत अल-अलक़ « اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ » में रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के साथ सज्दा तिलावत किया है। (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب سجود التلاوة، حديث:578.»

Narrated Abu Hurairah (RA): We prostrated with Allah's Messenger (ﷺ) (as he recited these Surah) "When the heaven split asunder" (Surah 84) and "Read in the Name of your Lord" (Surah 96). [Reported by Muslim).
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 270  
´سجود سہو وغیرہ کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نے سورۃ «إذا السماء انشقت» (سورۃ الانشقاق) اور سورۃ «اقرأ باسم ربك» (سورۃ العلق) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ تلاوت کیا ہے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 270»
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساجد، باب سجود التلاوة، حديث:578.»
تشریح:
1. اس حدیث سے سجدۂ تلاوت کا مشروع ہونا ثابت ہوتا ہے۔
اس کی مشروعیت پر سب علماء کا اتفاق ہے مگر اس کے وجوب میں اختلاف ہے۔
جمہور علماء کا موقف یہ ہے کہ سجدۂ تلاوت مسنون ہے‘ واجب نہیں جبکہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ واجب ہے۔
2.سجود قرآن کی تعداد کے بارے میں بھی اختلاف ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سورۂ ص اور مفصل کی سورتوں میں سجدۂ تلاوت نہیں ہے۔
اس طرح ان کے نزدیک ان کی کل تعداد گیارہ ہے۔
یہ حدیث ان کے خلاف جاتی ہے‘ تاہم امام شافعی رحمہ اللہ جدید قول کے مطابق چودہ سجدوں کے قائل ہیں۔
(نیل الأوطار:۳ /۱۰۹) اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مفصل سمیت چودہ سجدے ہیں۔
وہ سورۂ حج کے دوسرے سجدے کے قائل نہیں۔
اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے نزدیک سورۂ حج کے دونوں سجدوں سمیت کل پندرہ ہیں۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا مسلک ہی زیادہ وزنی اور قابل ترجیح معلوم ہوتا ہے۔
(سبل)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 270   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.