الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
9. باب صلاة التطوع
9. نفل نماز کا بیان
९. “ नफ़ली नमाज़ के नियम ”
حدیث نمبر: 308
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من خاف ان لا يقوم من آخر الليل فليوتر اوله ومن طمع ان يقوم آخره فليوتر آخر الليل فإن صلاة آخر الليل مشهودة وذلك افضل» .‏‏‏‏ رواه مسلم.وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من خاف أن لا يقوم من آخر الليل فليوتر أوله ومن طمع أن يقوم آخره فليوتر آخر الليل فإن صلاة آخر الليل مشهودة وذلك أفضل» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کسی کو یہ اندیشہ اور خوف لاحق ہو کہ وہ رات کہ آخری اوقات میں بیدار نہیں ہو سکے گا اسے چاہیئے کہ رات کہ پہلے حصہ میں ہی وتر پڑھ لے اور جسے یہ توقع اور امید ہو کہ وہ بیدار ہو جائے گا تو اسے رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھنے چاہئیں کیونکہ رات کے آخری حصہ کی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور یہ بہت بہتر ہے۔ (مسلم)
हज़रत जाबिर रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ जिस किसी को ये डर हो कि वह रात के आख़िरी समय में जाग नहीं सकेगा उसे चाहिए कि रात के पहले समय में ही वित्र पढ़ ले और जिसे ये उम्मीद हो कि वह जाग जाए गा तो उसे रात के आख़िरी समय में वित्र पढ़ने चाहिएं क्यूंकि रात के आख़िरी समय की नमाज़ में फ़रिश्ते मौजूद होते हैं और ये बहुत अच्छा है। ‘‘ (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب من خاف أن لا يقوم من آخر الليل، حديث:755.»

Narrated Jabir (RA): Allah's Messenger (ﷺ) said: "If anyone is afraid that he may not get up in the latter part of the night, he should offer Witr in the first part of it; and if anyone expects to get up in the last part of it, he should offer Witr at the end of the night, for prayer at the end of the night is witnessed (by the angels) and that is preferable." [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 308  
´نفل نماز کا بیان`
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کسی کو یہ اندیشہ اور خوف لاحق ہو کہ وہ رات کہ آخری اوقات میں بیدار نہیں ہو سکے گا اسے چاہیئے کہ رات کہ پہلے حصہ میں ہی وتر پڑھ لے اور جسے یہ توقع اور امید ہو کہ وہ بیدار ہو جائے گا تو اسے رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھنے چاہئیں کیونکہ رات کے آخری حصہ کی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور یہ بہت بہتر ہے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 308»
تخریج:
«أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب من خاف أن لا يقوم من آخر الليل، حديث:755.»
تشریح:
1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ فرشتے بھی مخلوق ہیں‘ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں اور ان کی ڈیوٹیاں بھی بدلتی رہتی ہیں۔
2. اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وتر رات کے آخری حصے میں پڑھنے افضل ہیں بشرطیکہ شب بیداری کی عادت ہو ورنہ رات کے پہلے حصے ہی میں پڑھ کر سونا چاہیے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 308   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.