الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
9. باب صلاة التطوع
9. نفل نماز کا بیان
९. “ नफ़ली नमाज़ के नियम ”
حدیث نمبر: 310
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى اربعا ويزيد ما شاء الله. رواه مسلم. وله عنها: انها سئلت: هل كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى؟ قالت: لا. إلا ان يجيء من مغيبه وله عنها: ما رايت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي قط سبحة الضحى وإني لاسبحها.وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى أربعا ويزيد ما شاء الله. رواه مسلم. وله عنها: أنها سئلت: هل كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى؟ قالت: لا. إلا أن يجيء من مغيبه وله عنها: ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي قط سبحة الضحى وإني لأسبحها.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ضحٰی (چاشت کی نماز) چار رکعات پڑھا کرتے تھے اور جتنی اللہ چاہتا زیادہ بھی کرتے تھے۔ (مسلم) اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضحٰی کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں الایہ کہ جب اپنے سفر سے واپس تشریف لاتے اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ضحٰی پڑھتے کبھی نہیں دیکھا اس کے باوجود میں یہ نوافل پڑھتی ہوں۔
हज़रत आयशा रज़ियल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम नमाज़-ज़हा (चाश्त की नमाज़) चार रकअत पढ़ा करते थे और जितनी अल्लाह चाहता अधिक भी करते थे । (मुस्लिम)
और मुस्लिम ही में हज़रत आयशा रज़ियल्लाहु अन्हा की रिवायत में है कि उन से पूछा गया । क्या रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम चाश्त की नमाज़ पढ़ा करते थे ? तो उन्हों ने कहा कि नहीं यहां तक कि जब अपनी यात्रा से वापिस आते और मुस्लिम ही में हज़रत आयशा रज़ियल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि मैं ने रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम को चाश्त की नमाज़ पढ़ते कभी नहीं देखा इस के बावजूद में ये नफ़िल पढ़ती हूँ ।

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب صلاة الضحي، حديث:719، وحديث: ((لا إلا أن يجيء من مغيبه)) أخرجه مسلم، حديث:717، وحديث: "ما رأيت رسول الله صلي الله عليه وسلم)) يصلي سبحة الضحي قط" أخرجه مسلم، حديث:718.»

Narrated 'Aishah (RA): Allah's Messenger (ﷺ) used to pray four Rak'at in Duha prayer and increase (the number of Rak'at) as much as Allah willed." [Reported by Muslim]. In another narration of Muslim from her: ['Aishah (RA)] was asked, "Did Allah's Messenger (ﷺ) use to offer the Duha prayer?" She replied, "No, unless he came back from a journey." In yet another narration of Muslim from her: ['Aishah (RA)] said, "I have never seen Allah's Messenger (ﷺ) offering Duha prayer, yet I offer it."
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 310  
´نفل نماز کا بیان`
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ضحٰی (چاشت کی نماز) چار رکعات پڑھا کرتے تھے اور جتنی اللہ چاہتا زیادہ بھی کرتے تھے۔ (مسلم) اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضحٰی کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں الایہ کہ جب اپنے سفر سے واپس تشریف لاتے اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ضحٰی پڑھتے کبھی نہیں دیکھا اس کے باوجود میں یہ نوافل پڑھتی ہوں۔ «بلوغ المرام/حدیث: 310»
تخریج:
«أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب صلاة الضحي، حديث:719، وحديث: ((لا إلا أن يجيء من مغيبه)) أخرجه مسلم، حديث:717، وحديث: "ما رأيت رسول الله صلي الله عليه وسلم)) يصلي سبحة الضحي قط" أخرجه مسلم، حديث:718.»
تشریح:
1. نماز اشراق‘ صلاۃ ضحیٰ اور صلاۃ اوابین تین الگ الگ نمازیں ہیں یا ایک ہی نماز کا تین الفاظ سے ذکر کیا گیا ہے‘ اس میں آراء مختلف ہیں۔
عربی زبان کا دامن بہت وسیع اور کشادہ ہے‘ اس میں ایک ہی چیز بہت سے الفاظ سے تعبیر کی جا سکتی ہے‘ چنانچہ طبرانی کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چچا زاد بہن ام ہانی رضی اللہ عنہا کے گھر میں نماز پڑھی اور ام ہانی رضی اللہ عنہا کو بلا کر بتایا کہ یہ اشراق کی نماز ہے۔
2. اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کی ایک روایت سے اس کا نام صلاۃ ضحیٰ معلوم ہوتا ہے۔
یہ نماز طلوع آفتاب سے لے کر دن کے چوتھائی حصے تک پڑھی گئی ہے۔
اور اوابین کی نماز کا وقت وہ ہے جب آفتاب کی تمازت سے زمین اتنی گرم ہو جائے کہ اونٹنی کا بچہ گرمی محسوس کرنے لگے جیسا کہ اس روایت کے بعد والی روایت میں مذکور ہے۔
اونٹ کا بچہ معمولی حرارت کی پروا نہیں کرتا بلکہ ذرا تپش زیادہ ہو تو وہ گرمی محسوس کرتا ہے۔
گویا اس نماز کا وقت سورج کے کافی اوپر چڑھنے کے بعد ہے۔
اس طرح بعض کے نزدیک تینوں نمازیں دراصل ایک ہی ہیں اور نام مختلف ہیں۔
3. اور ایک رائے یہ ہے کہ اشراق اور ضحی ایک ہی نماز کے دو نام ہیں‘ البتہ صلاۃ اوابین ان سے الگ ہے۔
اب رہا یہ مسئلہ کہ نماز ضحیکی رکعات کتنی ہیں؟ تو اس کی کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ آٹھ رکعات کا صحیح حدیث سے ثبوت ملتا ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 310   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.