الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: عورتوں کے ساتھ معاشرت (یعنی مل جل کر زندگی گزارنے) کے احکام و مسائل
The Book of the Kind Treatment of Women
1. بَابُ : حُبِّ النِّسَاءِ
1. باب: عورتوں سے پیار و محبت کا بیان۔
Chapter: Love of Women
حدیث نمبر: 3391
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(مرفوع) اخبرنا الحسين بن عيسى القومسي، قال: حدثنا عفان بن مسلم، قال: حدثنا سلام ابو المنذر، عن ثابت، عن انس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" حبب إلي من الدنيا النساء , والطيب، وجعل قرة عيني في الصلاة".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْقَوْمَسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْمُنْذِرِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ , وَالطِّيبُ، وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ".
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی چیزوں میں سے عورتیں اور خوشبو میرے لیے محبوب بنا دی گئی ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 435)، مسند احمد (3/128، 199، 285) (حسن صحیح)»

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن حَدَّثَنِي الشَّيْخُ الْإِمَامُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ قَالَ


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 3391  
´باب: عورتوں سے پیار و محبت کا بیان۔`
«. . . أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْقَوْمَسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْمُنْذِرِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ , وَالطِّيبُ، وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ " . . . .»
. . . ´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی چیزوں میں سے عورتیں اور خوشبو میرے لیے محبوب بنا دی گئی ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔ . . . [سنن نسائي/كتاب عشرة النساء/بَابُ: حُبِّ النِّسَاءِ: 3391]

فوائد ومسائل:
➊ دنیوی چیزوں میں سے بیوی سب سے اچھی چیز ہے جو دین و دنیا دونوں کی تکمیل کا ذریعہ اور انسانی بقا کا سبب ہے، فطری جذبات و میلانات کے اظہار کا انتہائی مناسب محل ہے، زندگی بھر کا ساتھ ہے۔ بیوی کے بغیر زندگی اجیرن ہے، لہٰذا دین فطرت پیش کرنے والا نبی رحمت کیوں سب سے بڑھ کر اس سے محبت نہ کریں گے (صلی اللہ علیہ وسلم)، اور یہ کوئی شرمانے والی بات نہیں۔
➋ خوشبو اس لیے پسند تھی کہ یہ انسانی جسم کے قبائح کو ڈھانپتی ہے، ملنے والے انسان کے دل میں اپنے لیے کشش پیدا کرتی ہے۔ دل و دماغ کو خوش اور چست کرتی ہے۔ خصوصاً آپ کا تعلق فرشتوں سے ہر وقت قائم تھا اور فرشتے بدبو سے انتہائی نفرت کرتے ہیں۔ اور آپ کو اپنے سے زیادہ دوسروں کی پسند مقدم تھی۔
آنکھوں کی ٹھنڈک: یعنی اصلی خوشی اور اطمینان نماز میں ہے جو بیوی اور خوشبو سے بھی حاصل ہونا ناممکن ہے کیونکہ نماز رب العالمین سے گفتگو ہے جو سب سے بڑا محبوب ہے اور محبوب کی یاد ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 3391   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3391  
´عورتوں سے پیار و محبت کا بیان۔`
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی چیزوں میں سے عورتیں اور خوشبو میرے لیے محبوب بنا دی گئی ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب عشرة النساء/حدیث: 3391]
اردو حاشہ:
(1) دنیوی چیزوں میں سے بیوی سب سے اچھی چیز ہے اور دین ودنیا دونوں کی تکمیل کا ذریعہ اور انسانی بقا کا سبب ہے۔ فطری جذبات ومیلانات کے اظہار کا انتہائی مناسب محل ہے۔ زندگی بھر کا ساتھ ہے۔ بیوی کے بغیر زندگی اجیرن ہے‘ لہٰذا دین فطرت پیش کرنے والا نبی رحمت کیوں سب سے بڑھ کر اس سے محبت نہ کرے گا…ﷺ … اور یہ کوئی شرمانے والی بات نہیں۔
(2) خوشبو اس لیے پسند تھی کہ یہ انسانی جسم کے قبائح کو ڈھانپتی ہے۔ ملنے والے انسان کے دل میں اپنے لیے کشش پیدا کرتی ہے۔ دل ودماغ کو خوش اور چست کرتی ہے۔ خصوصاً آپ کا تعلق فرشتوں سے ہر وقت قائم تھا اور فرشتے بدبو سے انتہائی نفرت کرتے ہیں۔ اور آپ کو اپنے سے زیادہ دوسروں کی پسند مقدم تھی۔
(3) آنکھوں کی ٹھنڈک۔ یعنی اصلی خوشی اور اطمینان نماز میں ہے جو بیوی اور خوشبو سے بھی حاصل ہونا ناممکن ہے کیونکہ نماز رب العالمین سے گفتگو ہے جو سب سے بڑا محبوب ہے اور محبوب کی یاد ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 3391   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.