الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
12. باب صلاة الجمعة
12. نماز جمعہ کا بیان
१२. “ जुमाअ की नमाज़ ”
حدیث نمبر: 367
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا صلى احدكم الجمعة فليصل بعدها اربعا» .‏‏‏‏ رواه مسلم.وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا صلى أحدكم الجمعة فليصل بعدها أربعا» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی جمعہ پڑھے تو اس کے بعد چار رکعتیں پڑھے۔ (مسلم)
हज़रत अबु हुरैरा रज़िअल्लाहुअन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया “जब तुम में से कोई जुमाअ पढ़े तो इस के बाद चार रकअतें पढ़े ।” (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب الصلاة بعد الجمعة، حديث:881.»

Narrated Abu Hurairah (RA): Allah's Messenger (ﷺ) said: "When anyone of you prays the Jumu'ah prayer, he should pray four (optional) Rak'at after it." [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 367  
´نماز جمعہ کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی جمعہ پڑھے تو اس کے بعد چار رکعتیں پڑھے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 367»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الجمعة، باب الصلاة بعد الجمعة، حديث:881.»
تشریح:
1. اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھنی چاہییں۔
امام شافعی اور امام احمد رحمہما اللہ بلکہ اکثر علماء کا یہی قول ہے۔
بہتر یہ ہے کہ دو دو کر کے چار رکعتیں پڑھی جائیں‘ تاہم اکٹھی بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔
2. ایک روایت میں ہے کہ جمعہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
(صحیح البخاري‘ الجمعۃ‘ باب الصلاۃ بعد الجمعۃ وقبلھا‘ حدیث:۷۳۷) اسی و جہ سے شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اگر جمعہ کے بعد گھر میں پڑھے تو دو رکعتیں ادا کرے اور اگر مسجد میں ادا کرنا چاہے تو چار رکعتیں پڑھے۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی یوں ہی کرتے تھے۔
3.احناف جمعہ کے بعد چھ رکعتوں کے قائل ہیں مگر کسی بھی صحیح مرفوع روایت سے یہ ثابت نہیں۔
وَاللّٰہُ أَعْلَمُ۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 367   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.