(مرفوع) حدثنا علي بن محمد حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي قيس الاودي عن عمرو بن ميمون عن ابي مسعود الانصاري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الله احد الواحد الصمد تعدل ثلث القرآن» . (مرفوع) حدثنا علي بن محمد حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس الأودي عن عمرو بن ميمون عن أبي مسعود الأنصاري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الله أحد الواحد الصمد تعدل ثلث القرآن» .
ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الله أحد الواحد الصمد»(یعنی سورۃ الاخلاص ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے“۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10001، ومصباح الزجاجة: 1322)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/122) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی یہ کلمات ثواب میں تہائی قرآن کے برابر ہیں بعض نسخوں میں یوں ہے: «قل ھو الله أحد الصمد» تہائی قرآن کے برابر ہے۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3789
´تلاوت قرآن کے ثواب کا بیان۔` ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الله أحد الواحد الصمد»(یعنی سورۃ الاخلاص ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے“۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3789]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: اس سے سورت اخلاص ہی مراد ہے، یعنی وہ سورت جس میں یہ بیان ہےکہ اللہ واحد، اکیلا اور بے نیاز ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3789