الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
Chapters on Zuhd
17. بَابُ : الْحَيَاءِ
17. باب: شرم و حیاء کا بیان۔
Chapter: Modesty, shyness
حدیث نمبر: 4181
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا إسماعيل بن عبد الله الرقي , حدثنا عيسى بن يونس , عن معاوية بن يحيى , عن الزهري , عن انس , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إن لكل دين خلقا , وخلق الإسلام الحياء".
(مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقِّيُّ , حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ , عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى , عَنْ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَنَسٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا , وَخُلُقُ الْإِسْلَامِ الْحَيَاءُ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر دین کا ایک اخلاق ہوتا ہے اور اسلام کا اخلاق حیاء ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1537، ومصباح الزجاجة: 1484) (حسن)» ‏‏‏‏ (سند میں معاویہ بن یحییٰ صدفی ضعیف ہیں، لیکن شواہد کی وجہ سے حدیث حسن ہے، ملاحظہ ہو، سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 940)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
معاوية بن يحيى الصدفي: ضعيف (تقدم:842) وللحديث شواهد ضعيفة

   سنن ابن ماجه4181أنس بن مالكلكل دين خلقا وخلق الإسلام الحياء
   المعجم الصغير للطبراني2أنس بن مالكلكل دين خلقا وخلق الإسلام الحياء

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4181  
´شرم و حیاء کا بیان۔`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر دین کا ایک اخلاق ہوتا ہے اور اسلام کا اخلاق حیاء ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4181]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔
شیخ البانی رحمة الله علیہ نے اس پر تفصیلاً بحث کی ہےجس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت اور آئندہ آنے والی روایت دیگر شواہد کی بنا پر حسن درجے تک پہنچ جاتی ہیں نیز امام ابن عبد البر رحمۃ اللہ علیہ نے بھی انھیں حسن قرار دیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحيحة للالباني رقم: 409)

(2)
حیا بہت سی اخلاقی خرابیوں سے محفوظ رکھتی ہے اس لیے اسلام میں اس کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

(3)
حیا کو قائم رکھنے کے لیے پردہ کرنے اور کسی کے گھر جاتے وقت اجازت لینے کے احکام دیے گئے ہیں۔

(4)
شریعت اسلامی میں ایسے احکامات دیے گئے ہیں جن سے شادی کرنا اور شادی شدہ زندگی گزارنا آسان ہوجائے اور طلاق کے راستے میں رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں۔
اس کا مقصد بھی عٖت وعصمت کو قائم رکھنا ہے۔

(5)
اس مقصد کے لیے بدکاری پر سخت سزا مقرر کی گئی ہے اسی طرح کسی پر بد کاری کا جھوٹا الزام لگانے کی بھی عبرت ناک سزا مقرر کی گئی ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 4181   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.