الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
17. باب اللباس
17. لباس کا بیان
१७. “ लिबास और कपड़ों के बारे में ”
حدیث نمبر: 421
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إن الله يحب إذا انعم على عبده نعمة ان يرى اثر نعمته عليه» .‏‏‏‏ رواه البيهقي.وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إن الله يحب إذا أنعم على عبده نعمة أن يرى أثر نعمته عليه» .‏‏‏‏ رواه البيهقي.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کو یہ پسند و محبوب ہے کہ جب وہ اپنے کسی بندہ پر انعام فرمائے تو اس نعمت کا اثر اس پر دیکھا جائے۔ (بیہقی)
हज़रत इमरान बिन हुसैन रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने कहा ’’ अल्लाह तआला को ये पसंद और महबूब है कि जब वह अपने किसी बंदे पर इनाम करे तो उस नेमत का प्रभाव उस पर देखा जाए । ‘‘ (बैहक़ी)

تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي:3 /271، وأحمد:4 /431، وللحديث شواهد.»

Narrated 'Imran bin Husain (RA): The Prophet (ﷺ) said: "When Allah grants His blessings to His servant, He loves to see the traces of His favour upon him." [Reported by al-Baihaqi].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 421  
´لباس کا بیان`
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کو یہ پسند و محبوب ہے کہ جب وہ اپنے کسی بندہ پر انعام فرمائے تو اس نعمت کا اثر اس پر دیکھا جائے۔ (بیہقی) «بلوغ المرام/حدیث: 421»
تخریج:
«أخرجه البيهقي:3 /271، وأحمد:4 /431، وللحديث شواهد.»
تشریح:
1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا اظہار ہونا چاہیے۔
2. اپنی حیثیت و استطاعت کے مطابق کھانا پینا اور اچھا لباس پہننا تقویٰ کے خلاف نہیں۔
3. بہترین سواری بھی تکبر میں شمار نہیں بشرطیکہ آدمی دوسروں کو حقیر نہ سمجھے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 421   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.