الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
حدیث نمبر: 4300
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
وقال الليث: حدثني يونس، عن ابن شهاب، اخبرني عبد الله بن ثعلبة بن صعير" وكان النبي صلى الله عليه وسلم قد مسح وجهه عام الفتح".وَقَالَ اللَّيْثُ: حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ" وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَسَحَ وَجْهَهُ عَامَ الْفَتْحِ".
اور لیث بن سعد نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے یونس نے بیان کیا ‘ ان سے ابن شہاب نے ‘ کہا مجھ کو عبداللہ بن ثعلبی بن صعیر رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن ان کے چہرے پر (شفقت کی راہ سے) ہاتھ پھیرا تھا۔

Narrated `Abdullah bin Tha`laba binSu`air whose face was rubbed by the Prophetduring the year of the Conquest (of Makkah).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 593



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4300  
4300. حضرت عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دن (از راہِ شفقت) ان کے چہرے پر ہاتھ پھیرا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4300]
حدیث حاشیہ:
امام بخاری نے اختصار کے لیے اصل حدیث بیان نہیں کی۔
صرف اسی جملہ پر اکتفا کیا کہ آنحضرت ﷺ نے فتح مکہ کے سال ان کے منہ پر ہاتھ پھیرا تھا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4300   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4300  
4300. حضرت عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دن (از راہِ شفقت) ان کے چہرے پر ہاتھ پھیرا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4300]
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ نے اختصار کے پیش نظراصل حدیث بیان نہیں کی بلکہ صرف اسی جملے پر اکتفا کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے سال ان کے منہ پر ہاتھ پھیرا تھا۔
صحیح بخاری کی دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کی آنکھوں پر ہاتھ پھیرا تھا۔
(صحیح البخاري، الدعوات، حدیث: 6356۔
)

یہ بھی کہا گیا ہےکہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے وقت ان کی عمر چارسال تھی۔
فتح مکہ کے وقت انھیں رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا تو آپ نے ان کے سر اور چہرے پر دست مبارک پھیرا۔
(عمدة القاري: 279/12)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4300   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.