الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
14. بَابُ قَوْلُهُ: {وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ} إِلَى: {الظَّالِمِ أَهْلُهَا} :
14. باب: آیت کی تفسیر ”اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں جہاد نہیں کرتے اور ان لوگوں کی مدد کے لیے نہیں لڑتے جو کمزور ہیں، مردوں میں سے اور عورتوں اور لڑکوں میں سے“۔
(14) Chapter. Allah’s Statement: “And what is wrong with you that you fight not in the Cause of Allah... (till)... Whose people are oppressors...” (V.4:75)
حدیث نمبر: 4587
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(موقوف) حدثني عبد الله بن محمد، حدثنا سفيان، عن عبيد الله، قال: سمعت ابن عباس، قال:" كنت انا وامي من المستضعفين من الرجال والنساء".(موقوف) حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ:" كُنْتُ أَنَا وَأُمِّي مِنَ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے کہا کہ میں اور میری والدہ «مستضعفين‏» (کمزوروں) میں سے تھے۔

Narrated Ibn `Abbas: My mother and I were among the weak and oppressed (Muslims at Mecca).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 111



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4587  
4587. حضرت عبیداللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس ؓ کو یہ فرماتےہوئے سنا: میں اور میری والدہ کمزور لوگوں میں سے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4587]
حدیث حاشیہ:
ان کی والدہ کا نام لبابہ بنت حارث ؓ تھا جو حضرت میمونہ ؓ کی بہن تھیں۔
یہ دونوں دل سے مسلمان ہو گئے تھے مگر مکہ میں کافروں کے ہاتھوں میں پھنسے ہوئے تھے، ہجرت نہیں کر سکتے تھے، ان کے بارے میں آیت نازل ہوئی۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4587   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4587  
4587. حضرت عبیداللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس ؓ کو یہ فرماتےہوئے سنا: میں اور میری والدہ کمزور لوگوں میں سے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4587]
حدیث حاشیہ:

عنوان میں مذکورہ آیت کریمہ میں مسلمانوں کو کمزور ناتواں مسلمانوں کی مدد کرنے اور ظالموں سے جہاد کرکے انھیں ظلم واستبداد سے بچانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔
حضرت ابن عباس ؓ اور ان کی والدہ بھی ان کمزور مسلمانوں سے تھیں جن کی مدد کرنا مسلمانوں پر ضروری تھا۔
رسول اللہ ﷺ ایسے لوگوں کے حق میں رکوع سے سراٹھانے کے بعد یوں دعا فرماتے تھے:
اے اللہ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام، عیاش بن ابی ربیعہ اور دوسرے ناتواں مسلمانوں کے زمانے میں قحط پڑا تھا۔
(صحیح البخاري، الأدب، حدیث: 6200)
پھر جب یہ کمزور ناتواں مسلمان کفار مکہ سے رہائی پاکر مدینہ طیبہ آگئے تو آپ نے کفار کے خلاف بد دعا کرنا چھوڑدی۔

آخر میں امام بخاری ؒ نے اس صورت میں آئندہ آنے والے چند الفاظ کی لغوی تشریح کی ہے۔
تفصیل کے لیے ان الفاظ کے سیاق وسباق کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی تفسیر قرآن کا مطالعہ مفید رہے گا۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4587   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.