الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
5. بَابُ: {إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ} :
5. باب: آیت کی تفسیر ”وہ وقت یاد کرو جب کہ وہ درخت کے نیچے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے تھے“۔
(5) Chapter. The Statement of Allah: “...When they gave their Baia (pledge) to you (O Muhammad ) under the tree..." (V.48:18)
حدیث نمبر: 4842
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) وعن عقبة بن صهبان، قال: سمعت عبد الله بن مغفل المزني في البول في المغتسل ياخذ منه الوسواس.(مرفوع) وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيَّ فِي الْبَوْلِ فِي الْمُغْتَسَلِ يَأْخُذُ مِنْهُ الْوَسْوَاسُ.
اور عقبہ بن صہبان نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے غسل خانہ میں پیشاب کرنے کے متعلق سنا۔ یعنی یہ کہ آپ نے اس سے منع فرمایا۔


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4842  
4842. حضرت عقبہ بن صہبان سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی ؓ سے غسل خانے میں پیشاب کرنے (سے ممانعت) والی روایت سنی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4842]
حدیث حاشیہ:
پہلی حدیث میں صراحت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان لوگوں سے ہیں جنھوں نے بیعت رضوان کی تھی۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا اس حدیث کو بیان کرنے سے یہی مقصود ہے۔
دوسری حدیث پیش کرنے سے مقصود یہ ہے کہ حضرت عقبہ بن صہبان کا حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سماع ثابت کیا جائے، چنانچہ اس میں اس کی صراحت ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4842   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.