الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
لباس اور زینت کے احکام
The Book of Clothes and Adornment
23. باب النَّهْيِ عَنِ التَّزَعْفُرِ لِلرِّجَالِ:
23. باب: مرد کو زعفران لگانا منع ہے یا زعفران میں رنگا ہوا کپڑا پہننا۔
حدیث نمبر: 5507
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعمرو الناقد ، وزهير بن حرب ، وابن نمير ، وابو كريب ، قالوا: حدثنا إسماعيل وهو ابن علية ، عن عبد العزيز بن صهيب ، عن انس ، قال: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يتزعفر الرجل ".وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قال: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرَّجُلُ ".
اسماعیل بن علیہ نے ہمیں عبدالعزیز بن صہیب سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ر وایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو زعفرانی رنگ (پہننے) سے منع فرمایا۔
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو زعفران لگانے سے منع کیا ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2101

   صحيح البخاري5846أنس بن مالكنهى أن يتزعفر الرجل
   صحيح مسلم5507أنس بن مالكنهى أن يتزعفر الرجل
   صحيح مسلم5506أنس بن مالكنهى عن التزعفر
   جامع الترمذي2815أنس بن مالكنهى عن التزعفر للرجال
   سنن أبي داود4179أنس بن مالكنهى عن التزعفر للرجال
   سنن النسائى الصغرى5258أنس بن مالكنهى أن يتزعفر الرجل
   سنن النسائى الصغرى2709أنس بن مالكالتزعفر
   سنن النسائى الصغرى2708أنس بن مالكالتزعفر
   سنن النسائى الصغرى2707أنس بن مالكنهى أن يتزعفر الرجل

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4179  
´مردوں کے لیے زعفران لگانا کیسا ہے؟`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو زعفران لگانے سے منع فرمایا ہے۔ اور اسماعیل کی روایت میں «عن التزعفر للرجال» کے بجائے «أن يتزعفرالرجل» ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4179]
فوائد ومسائل:
عورتوں کے لیئے گھر کے اندر خاوند کے سامنے زعفران یا دیگر خوشبوؤں کا استعمال جائز ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4179   
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5507  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
زعفران لگانے سے آپﷺ نے کیوں منع فرمایا ہے،
اس میں اختلاف ہے،
بعض لوگوں کے نزدیک رنگ اور خوشبو ہونے کی بنا پر منع فرمایا ہے،
کیونکہ رنگ دار خوشبو عورتوں کے لیے ہے،
اس لیے اگر اس سے خوشبو زائل کر دی جائے تو اس کا لگانا،
یا کپڑا رنگنا مردوں کے لیے بھی جائز ہے،
بعض نے پیلا رنگ ہونے کی بنا پر منع کیا ہے،
امام شافعی اور احناف کے نزدیک زعفران سے کپڑے رنگنا جائز نہیں ہے لیکن امام مالک اور بعض دوسرے علماء کے نزدیک یہ ممانعت محرم (احرام باندھنے والا)
کے ساتھ خاص ہے،
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بخاری شریف میں روایت ہے کہ میں زرد رنگ میں کپڑے اس لیے رنگتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زرد رنگ میں رنگے ہوئے کپڑے پہنے دیکھا ہے،
مسلم شریف میں بھی یہ روایت باب الحج میں گزر چکی ہے اور زعفران کا رنگ بھی زرد ہے،
لیکن اگر خوشبو ممانعت کا سبب ہو تو پھر یہ حدیث زعفران کے جواز کی دلیل نہیں بن سکتی۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 5507   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.