الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
خرید و فروخت کے مسائل
ख़रीदने और बेचने के नियम
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
1. بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
१. “ व्यवसाय के नियम और वह व्यवसाय जो मना ( हराम ) हैं ”
حدیث نمبر: 688
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابي مسعود رضي الله تعالى عنه،‏‏‏‏ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تشتروا السمك في الماء،‏‏‏‏ فإنه غرر» رواه احمد،‏‏‏‏ واشار إلى ان الصواب وقفه.وعن أبي مسعود رضي الله تعالى عنه،‏‏‏‏ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تشتروا السمك في الماء،‏‏‏‏ فإنه غرر» رواه أحمد،‏‏‏‏ وأشار إلى أن الصواب وقفه.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانی میں موجود مچھلی کو نہ خریدو، کیونکہ یہ دھوکا ہے۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور اس طرف اشارہ بھی کر دیا ہے کہ اس روایت کا موقوف ہونا قرین صواب ہے۔
हज़रत इब्न मसऊद रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “पानी में मौजूद मछली को न ख़रीदो, क्यूंकि ये धोका है ।” इसे अहमद ने रिवायत किया है और इस तरफ़ इशारा भी कर दिया है कि इस रिवायत का मोक़ूफ़ होना क़रीन सवाब है ।

تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:1 /388، يزيد بن أبي زياد ضعيف وعنعن.»

Narrated Ibn Mas'ud (RA): Allah's Messenger (ﷺ) said: "Do not buy the fish that is in the water, for it involves uncertainty (risk)." [Reported by Ahmad who indicated that the correct view is that it is Mawquf (saying of a Companion, i.e. Ibn Mas'ud].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 688  
´بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام`
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانی میں موجود مچھلی کو نہ خریدو، کیونکہ یہ دھوکا ہے۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور اس طرف اشارہ بھی کر دیا ہے کہ اس روایت کا موقوف ہونا قرین صواب ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 688»
تخریج:
«أخرجه أحمد:1 /388، يزيد بن أبي زياد ضعيف وعنعن.»
تشریح:
1. اس حدیث کی رو سے پانی میں موجود مچھلی کی خرید و فروخت ممنوع ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی میں صحیح طور پر معلوم ہی نہیں ہو سکتا کہ مچھلیوں کی تعداد و مقدار کتنی ہے‘ کونسی مچھلی ہے‘ عمدہ اور بہترین نسل کی ہے یا کم تر نسل کی‘ جسامت و ضخامت میں بڑی ہے یا چھوٹی‘ مچھلیاں ہیں یا مگرمچھ؟ جب صحیح علم ہی نہیں تو پھر فروخت کس چیز کی؟ نہ فروخت کنندہ کے قبضے میں ہے اور نہ اس کی ذاتی ملکیت‘ اگر ذاتی تالاب وغیرہ بھی ہوں تب بھی مقدار و تعداد اور تعین جنس ناممکن ہے۔
2. یہ حدیث موقوف ہے‘ نیز ضعیف بھی‘ اس لیے کہ اس کی سند میں یزید بن ابی زیاد ضعیف راوی ہے۔
اور مسیب بن رافع اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مابین ارسال ہے۔
علامہ سندھی رحمہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے لیکن معناً صحیح ہے۔
اور یہی بات اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۶ /۱۹۷. ۱۹۹)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 688   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.