الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
خرید و فروخت کے مسائل
ख़रीदने और बेचने के नियम
7. باب الصلح
7. صلح کا بیان
७. “ सुलह क्या है ”
حدیث نمبر: 737
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابي حميد الساعدي رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يحل لامرىء ان ياخذ عصا اخيه بغير طيبة نفس منه» .‏‏‏‏ رواه ابن حبان والحاكم في صحيحيهما.وعن أبي حميد الساعدي رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يحل لامرىء أن يأخذ عصا أخيه بغير طيبة نفس منه» .‏‏‏‏ رواه ابن حبان والحاكم في صحيحيهما.
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی کے لئے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کا عصا (لاٹھی) بھی اس کی خوشنودی و رضامندی کے بغیر لے۔ اسے ابن حبان اور حاکم نے اپنی اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔
हज़रत अबु हमीद साअदी रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “किसी के लिए हलाल नहीं कि वह अपने भाई की लाठी भी इस की ख़ुशी और सहमति के बिना ले।” इसे इब्न हब्बान और हाकिम ने अपनी अपनी सहीह में रिवायत किया है ।

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان (الإحسان):7 /587، حديث:5946 (الموارد)، حديث:1166، والحاكم:3 /637، وللحديث شواهد.»

Narrated Abu Humaid as-Sa'idi (RA): Allah's Messenger (ﷺ) said: "It is not lawful for a person to take his brother's stick except if he is pleased with such." [Ibn Hibban and al-Hakim reported it in their two Sahih books].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: حسن


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 737  
´صلح کا بیان`
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی کے لئے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کا عصا (لاٹھی) بھی اس کی خوشنودی و رضامندی کے بغیر لے۔ اسے ابن حبان اور حاکم نے اپنی اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 737»
تخریج:
«أخرجه ابن حبان (الإحسان):7 /587، حديث:5946 (الموارد)، حديث:1166، والحاكم:3 /637، وللحديث شواهد.»
تشریح:
علامہ الیمانی بیان کرتے ہیں کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سابقہ حدیث کے بعد یہ حدیث ذکر کر کے دراصل اس طرف اشارہ کیا ہے کہ اس میں ممانعت تنزیہی ہے جیسا کہ امام شافعی رحمہ اللہ کا آخری قول ہے‘ مگر اس تاویل کی ضرورت تو تب ہے جب دونوں احادیث میں جمع و تطبیق مشکل ہو‘ حالانکہ یہاں تطبیق ظاہر ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث خاص ہے اور یہ حدیث عام ہے۔
جس طرح زکاۃ وصول کرنے اور بعض دیگر مالی معاملات میں زبردستی جائز ہے اسی طرح یہاں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث پر عمل بھی ہمسائے کی (بلاوجہ) ناراضی کے باوجود جائز ہے۔
(سبل السلام)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 737   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.