الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
14. باب صلاة العيدين
14. نماز عیدین کا بیان
१४. “ दोनों ईद की नमाज़ ”
حدیث نمبر: 385
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الفطر يوم يفطر الناس والاضحى يوم يضحي الناس» . رواه الترمذي.عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الفطر يوم يفطر الناس والأضحى يوم يضحي الناس» . رواه الترمذي.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عید الفطر اس دن ہے جس دن لوگ افطار کریں (یعنی روزے مکمل کر کے روزے رکھنا چھوڑ دیں) اور عید الاضحی اس روز ہے جس دن لوگ قربانیاں کرتے ہیں۔ (ترمذی)
हज़रत आयशा रज़ियल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया “ईद अल-फ़ित्र उस दिन है जिस दिन लोग इफ़तार करें (यानी रोज़े पूरे कर के रोज़े रखना छोड़ दें) और ईद अल-अज़हा उस दिन है जिस दिन लोग क़ुर्बानियां करते हैं ।” (त्रिमीज़ी)

تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الصوم، باب ما جاء في الفطر والأضحي متي يكون، حديث:802، وقال: "حسن غريب صحيح".»

Narrated 'Aishah (RA): Allah's Messenger (ﷺ) said: "('Eid) al-Fitr is the day on which the people break the fast, and ('Eid) al-Adha is the day the people offer sacrifices." [Reported by at-Tirmidhi].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   جامع الترمذي802عائشة بنت عبد اللهالفطر يوم يفطر الناس الأضحى يوم يضحي الناس
   بلوغ المرام385عائشة بنت عبد الله الفطر يوم يفطر الناس والأضحى يوم يضحي الناس

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 385  
´نماز عیدین کا بیان`
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عید الفطر اس دن ہے جس دن لوگ افطار کریں (یعنی روزے مکمل کر کے روزے رکھنا چھوڑ دیں) اور عید الاضحی اس روز ہے جس دن لوگ قربانیاں کرتے ہیں۔ (ترمذی) «بلوغ المرام/حدیث: 385»
تخریج:
«أخرجه الترمذي، الصوم، باب ما جاء في الفطر والأضحي متي يكون، حديث:802، وقال: "حسن غريب صحيح".»
تشریح:
1. اس حدیث سے پہلی بات تو یہ معلوم ہوئی کہ اہل اسلام کی صرف دو عیدیں ہیں۔
عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ۔
ان دونوں کے علاوہ تیسری یا چوتھی کسی عید کا تصور اور نشان اسلام میں کہیں دور دور تک بھی نہیں پایا جاتا۔
بعض مسلمانوں نے کئی اور عیدیں منانا شروع کر رکھی ہیں‘ حالانکہ شریعت اسلامیہ میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
2. دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ عیدیں اجتماعیت کا سبق دیتی ہیں۔
اسلامی عبادات میں اجتماعیت کا تصور ہے۔
ایک آدمی چاند دیکھ کر کوئی عید اپنے طور پر نہیں منا سکتا بلکہ اسے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ ادا کرنے میں لوگوں کی غالب اکثریت کی موافقت کرنی چاہیے اور اگر اسے یقین کامل ہو جائے تو پھر بھی عیدین کی نماز عام لوگوں کے ساتھ ہی ادا کرے گا۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 385   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 802  
´عیدالفطر اور عید الاضحی کب منائی جائے؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عید الفطر کا دن وہ ہے جب لوگ عید منائیں، اور عید الاضحی کا دن وہ ہے جس دن لوگ قربانی کریں ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 802]
اردو حاشہ:
1؎:
دیکھیے حدیث رقم 697 اور اس کا حاشہ۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 802   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.