الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
روزے کے مسائل
रोज़ों के नियम
2. باب صوم التطوع وما نهي عن صومه
2. نفلی روزے اور جن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے
२. “ नफ़ली रोज़ा ( उपवास ) और वह दिन जिन में उपवास मना हैं ”
حدیث نمبر: 564
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن الصماء بنت بسر رضي الله عنها ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تصوموا يوم السبت إلا فيما افترض عليكم فإن لم يجد احدكم إلا لحاء عنب او عود شجرة فليمضغها» .‏‏‏‏ رواه الخمسة ورجاله ثقات إلا انه مضطرب وقد انكره مالك وقال ابو داود: هو منسوخ.وعن الصماء بنت بسر رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تصوموا يوم السبت إلا فيما افترض عليكم فإن لم يجد أحدكم إلا لحاء عنب أو عود شجرة فليمضغها» .‏‏‏‏ رواه الخمسة ورجاله ثقات إلا أنه مضطرب وقد أنكره مالك وقال أبو داود: هو منسوخ.
سیدہ صماء بنت بسر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہفتہ کے دن کا روزہ نہ رکھو۔ سوائے اس روزہ کے جو تم پر فرض کیا گیا ہے۔ پس اگر تم میں سے کوئی انگور کا چھلکا یا کسی درخت کا تنکا پائے تو چاہیئے کہ اس کو کھا لے۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں مگر اس میں اضطراب ہے۔ بیشک امام مالک رحمہ اللہ نے اس کا انکار کیا ہے اور ابوداؤد نے کہا ہے کہ یہ منسوخ ہے۔
हज़रत समाअ बिन्त बसर रज़ियल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “शनिवार के दिन का रोज़ा न रखो । सिवाए उस रोज़ा के जो तुम पर फ़र्ज़ किया गया है । बस अगर तुम में से कोई अंगूर का छिलका या किसी पेड़ का तिनका पाए तो चाहिए कि इस को खाले ।”
इसे पांचों ने रिवायत किया है और इस के रावी सक़ा हैं मगर इस में मतभेद है । बेशक इमाम मालिक रहम अल्लाह ने इस का इन्कार किया है और अबू दाऊद ने कहा है कि ये रद्द है ।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصوم، باب النهي أن يخص يوم السبت بصوم، حديث:2421، والترمذي، الصوم، حديث:744، وابن ماجه، الصيام، حديث:1726، وأحمد:4 /189، 6 /368، والنسائي في الكبرٰي:2 /143، حديث:2760.»

As-Samma’ bint Busr (RAA) narrated that The Messenger of Allah (ﷺ) said: "Do not fast on Saturday unless it is an obligatory fast. (Do not fast) even if you do not find anything (to eat) except for some grape peelings or the branch of a tree, in that case he should chew on it." Related by the five Imams and its narrators are reliable. Imam Malik disapproved this narration, and Abu Dawud said that this narration is abrogated.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: حسن

   جامع الترمذي744بهيه بنت بسرلا تصوموا يوم السبت إلا فيما افترض الله عليكم فإن لم يجد أحدكم إلا لحاء عنبة أو عود شجرة فليمضغه
   سنن أبي داود2421بهيه بنت بسرلا تصوموا يوم السبت إلا في ما افترض عليكم وإن لم يجد أحدكم إلا لحاء عنبة أو عود شجرة فليمضغه
   بلوغ المرام564بهيه بنت بسرا تصوموا يوم السبت إلا فيما افترض عليكم فإن لم يجد احدكم إلا لحاء عنب او عود شجرة فليمضغها

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 564  
´نفلی روزے اور جن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے`
سیدہ صماء بنت بسر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہفتہ کے دن کا روزہ نہ رکھو۔ سوائے اس روزہ کے جو تم پر فرض کیا گیا ہے۔ پس اگر تم میں سے کوئی انگور کا چھلکا یا کسی درخت کا تنکا پائے تو چاہیئے کہ اس کو کھا لے۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں مگر اس میں اضطراب ہے۔ بیشک امام مالک رحمہ اللہ نے اس کا انکار کیا ہے اور ابوداؤد نے کہا ہے کہ یہ منسوخ ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 564]
564 لغوی تشریح:
«لِحَاءَ عِنَبٍ» کے لام پر فتحہ اور کسرہ دونوں جائز ہیں اور آخر میں مد ہے۔ اس کے معنی ہیں: چھلکا۔ اور «العنب» کی عین کے نیچے زیر اور نون پر فتحہ ہے۔ مشہور پھل انگور کو عنب کہتے ہیں۔
«فَلْيَمُضَغْهَا» یہ باب «نَصَرَا» اور «فَتَحَ» دنوں سے آتا ہے، یعنی اسے کھا لے اور اس سے روزہ توڑ لے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ کہ ہفتے کے دن روزے کی یہ ممانعت اس لیے ہے کہ یہود ہفتے کے دن کی تعظیم کرتے تھے۔ اور اس کی تائید آئندہ حدیث سے بھی ہوتی ہے۔

راوی حدیث:
حضرت صماء بنت بسر رضی اللہ عنہ، «صماء» میں صاد پر زبر اور میم مشدد ہے۔ ان کا «بُهَيَّه» تھا اور «بهيه» کی با پر پیش ہا مفتوح اور یا مشدد ہے۔ اور ایک قول کے مطابق ان کا نام «بُهَيْمَه» (میم کے اضافے کے ساتھ) تھا۔ بسر کی با پر پیش اور را ساکن ہے۔ قبیلہ مازن سے تعلق رکھتی تھیں، صحابیہ تھیں۔ ان کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ عبداللہ بن بسر کی بہن تھیں اور بعض نے پھوپھی اور بعض نے خالہ کہا ہے۔ ٭
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 564   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 744  
´ہفتہ (سنیچر) کے دن کے روزہ کا بیان۔`
عبداللہ بن بسر کی بہن بہیہ صمّاء رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہفتہ کے دن روزہ مت رکھو ۱؎، سوائے اس کے کہ جو اللہ نے تم پر فرض کیا ہو، اگر تم میں سے کوئی انگور کی چھال اور درخت کی ٹہنی کے علاوہ کچھ نہ پائے تو اسی کو چبا لے (اور روزہ نہ رکھے)۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 744]
اردو حاشہ:
1؎:
جمہور نے اسے نہی تنزیہی پر محمول کیا ہے یعنی روزہ نہ رکھنا بہتر ہے،
سوائے اس کے کہ اللہ نے تم پر فرض کیا ہو کے لفظ میں فرض نذر کے کفاروں کے روزے شامل ہیں۔
نوٹ:
(اس کی سند میں تھوڑا کلام ہے،
دیکھئے:
الإرواء رقم: 960)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 744   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2421  
´سنیچر کے دن کو روزہ کے لیے خاص کرنا منع ہے۔`
عبداللہ بن بسر سلمی مازنی رضی اللہ عنہما اپنی بہن مّاء رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرض روزے کے علاوہ کوئی روزہ سنیچر (ہفتے) کے دن نہ رکھو اگر تم میں سے کسی کو (اس دن کا نفلی روزہ توڑنے کے لیے) کچھ نہ ملے تو انگور کا چھلکہ یا درخت کی لکڑی ہی چبا لے۔‏‏‏‏ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ منسوخ حدیث ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2421]
فوائد ومسائل:
ہفتے کا دن یہودیوں کی عبادت کا دن ہے اور ہمیں ان کی مخالفت کا حکم ہے، لہذا آگے پیچھے کے دن ساتھ مل جائیں یا ملا لیے جائں تو کوئی حرج نہیں، مثلا ایام بیض، ایام عاشورا وغیرہ لیکن اگر قضا یا نذر کا روزہ ہو یا یوم عرفہ ہفتے کا دن میں پڑ رہا ہو یا کوئی صوم داود کا عامل ہو تو ہفتے کے دن کا روزہ مباح ہو گا۔
کیونکہ یہ تخصیص نہیں۔
امام ابوداود کا اس حدیث کو منسوخ کہنے سے مراد، بقول علامہ البانی رحمة اللہ علیہ، شاید ابن حبان اور حاکم کی یہ روایت ہو جناب کریب مولیٰ ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ کو حضرت ابن عباس اور چند دیگر اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا کہ ان سے پوچھ کر آؤں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر کن دنوں میں روزے رکھتے تھے۔
انہوں نے جواب دیا کہ ہفتے اور اتوار کو۔
میں یہ جواب لے کر ان حضرات کی خدمت میں پہنچا اور انہیں بتایا تو انہوں نے اس پر (تعجب آمیز) انکار کیا۔
اور پھر وہ سبھی ام المومنین کی خدمت میں چلے گئے اور ان سے کہا: ہم نے آپ سے یہ یہ پچھوایا تھا اور آپ نے یوں یوں جواب دیا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس نے سچ کہا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہفتے اور اتوار کے دنوں میں اکثر روزہ رکھا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ یہ مشرکین کے عید کے دن ہیں اور میں ان کی مخالفت کرنا چاہتا ہوں۔
امام حاکم نے اس کی سند کو صحیح کہا ہے اور ذہبی نے بھی ان کی موافقت کی ہے مگر علامہ عبدالحق الاشبیلی رحمة اللہ علیہ نے الاحکام الوسطیٰ میں اس کی سند کو ضعیف کہا ہے اور علامہ البانی رحمة اللہ علیہ نے ابھی اسے ہی ترجیح دی ہے۔
(ارواء الغلیل، حدیث:960) الغرض حدیث صحیح اور محکم ہے منسوخ نہیں اور عنوان باب ہی سےسب اشکالات ختم ہو جاتے ہیں، یعنی اس دن کو خاص کرنا جائز نہیں، جمعے یا اتوار کا دن ساتھ ملا لینا ضروری ہے۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2421   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.