فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 1000
´عشاء میں «والشمس وضحاها» پڑھنے کا بیان۔` بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء میں «والشمس وضحاها» اور اسی جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 1000]
1000۔ اردو حاشیہ: ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ عشاء کی نماز میں درمیانی مفصل سورتیں پڑھنا مستحب ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 1000