الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:926
926. حضرت مسور بن مخرمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے، جب آپ نے تشہد، یعنی خطبہ پڑھا تو میں نے آپ کو "أمابعد" کہتے سنا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:926]
حدیث حاشیہ:
جب حضرت علی بن ابی طالب ؓ نے لعین امت ابو جہل کی بیٹی سے منگنی کا پروگرام بنایا تو اس وقت رسول اللہ ﷺ نے جو خطبہ ارشاد فرمایا، حضرت مسور بن مخرمہ ؓ نے اسے بیان کیا ہے۔
اس کی مکمل تفصیل کتاب المناقب میں بیان ہو گی۔
چونکہ اس میں أما بعد کا ذکر تھا، اس لیے امام بخاری ؒ نے صرف اسی قدر بیان کرنے پر اکتفا کیا ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 926