صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت
The Virtues and Merits of The Companions of The Prophet
5. بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلاً»:
5. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ اگر میں کسی کو جانی دوست بناتا تو ابوبکر کو بناتا۔
(5) Chapter. The saying of the Prophet: “If I were to take a Khalil...".
حدیث نمبر: 3660
Save to word مکررات اعراب English
حدثني احمد بن ابي الطيب، حدثنا إسماعيل بن مجالد، حدثنا بيان بن بشر، عن وبرة بن عبد الرحمن، عن همام، قال: سمعت عمارا، يقول:" رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم وما معه إلا خمسة اعبد وامراتان وابو بكر".حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّيِّبِ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ، حَدَّثَنَا بَيَانُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ وَبَرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هَمَّامٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارًا، يَقُولُ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا مَعَهُ إِلَّا خَمْسَةُ أَعْبُدٍ وَامْرَأَتَانِ وَأَبُو بَكْرٍ".
ہم سے احمد بن ابی طیب نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن ابی مجالد نے بیان کیا، ان سے بیان بن بشر نے کہا، ان سے وبرہ بن عبدالرحمٰن نے، ان سے ہمام نے بیان کیا کہ میں نے عمار رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت دیکھا ہے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (اسلام لانے والوں میں صرف) پانچ غلام، دو عورتوں اور ابوبکر رضی اللہ عنہم کے سوا اور کوئی نہ تھا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated `Ammar: I saw Allah's Apostle and there was none with him but five slaves, two women and Abu Bakr (i.e. those were the only converts to Islam then).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 57, Number 12


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
   صحيح البخاري3660عمار بن ياسرما معه إلا خمسة أعبد وامرأتان وأبو بكر
   صحيح البخاري3857عمار بن ياسرما معه إلا خمسة أعبد وامرأتان وأبو بكر

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3660 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3660  
حدیث حاشیہ:
غلام یہ تھے بلال، زید بن حارثہ، عامر بن فہیرہ، ابوفکیہ اور عبید بن زید حبشی، عورتیں حضرت خدیجہ اور ام ایمن تھیں یا سمیہ، غرض آزاد مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق ؓ ایمان لائے، بچوں میں حضرت علی ؓ عورتوں میں حضرت خدیجہ ؓ۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3660   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3660  
حدیث حاشیہ:

پانچ غلام یہ تھے:
حضرت بلال بن ابی رباح، حضرت زید بن حارث ؓ، حضرت عامر بن فہیرہ ؓ،ابو فکیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عبید بن زید حبشی ؓ اور عورتیں حضرت خدیجہ الکبری ؓ اور حضرت ام ایمن ؓ یا حضرت سمیہ ؓ تھیں2۔
حضرت عمار ؓ کا مطب یہ ہے کہ حضرت ابو بکر ؓ آزاد لوگوں سے پہلے شخص ہیں جنھوں نے اپنے اسلام کا برسر عام اعلان کیا ویسے بے شمار ایسے مسلمان موجود تھے جو اپنے اسلام کو چھپائے ہوئے تھے بچوں میں سے حضرت علی ؓ اور عورتوں میں سے حضرت خدیجہ ؓ پہلے اسلام لائیں 3۔
امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے حضرت ابو بکر ؓ کی سابقیت فی الاسلام ثابت کی ہے۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3660   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3857  
3857. حضرت عمار بن یاسر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جبکہ آپ کے ہمراہ صرف پانچ غلام، دو عورتیں اور ابوبکر ؓ تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3857]
حدیث حاشیہ:
حضرت ابو بکر صدیق ؓ واقعہ اصحاب الفیل سے دو سال قبل مکہ میں پیدا ہوئے اور جمادی الآ خر13ھ میں بعمر 63سال انتقال فرمایا۔
مدت خلافت دو سال چار ماہ ہے۔
پانچ غلام حضرت بلال، حضرت زید، حضرت عامر اورابو فکیہ اور عبید تھے اور دو عورتیں حضرت خدیجہ اور ام ایمن یا سمیہ ؓ۔
حضرت ابو بکر کوصدیق اس لئے کہا گیا کہ انہوں نے جاہلیت کے زمانے میں بھی نہ کبھی جھوٹ بولا نہ بت پرستی کی۔
قاضی ابو الحسین نے اپنی سند سے روایت کیا ہے کہ ان کے باپ ابو قحا فہ ایک روز ان کو بت خانے میں لے گئے اور کہنے لگے کہ بت کو سجدہ کرلو۔
وہ کہہ کر چلے گئے۔
حضرت ابو بکر فرماتے ہیں کہ میں ایک بت کے پاس گیا اور اس سے میں نے کہا کہ میں بھوکا ہوں مجھ کو کھانا دے۔
اس نے کچھ جواب نہ دیا۔
پھر میں نے کہا کہ میں ننگا ہوں، مجھ کو کپڑ ا پہنادے۔
اس بت نے پھر بھی کچھ جواب نہ دیا۔
آخر میں نے ایک پتھر اٹھا یا اور کہا کہ اگر تو خدا ہے تو اپنے آ پ کو مجھ سے بچا۔
یہ کہہ کر میں نے وہ پتھر اس پر مارا اور میں وہیں سوگیا۔
اتنے مین میرے باپ آ گئے اور کہنے لگے بیٹا یہ کیا کرتے ہو؟ میں نے کہا جو کچھ دیکھ رہے ہو۔
و ہ مجھ کو میری والدہ کے پاس لائے اور ان سے سارا حال بیان کیا۔
انہوں نے کہا میرے بیٹے سے کچھ مت بول اللہ تعالیٰ نے اس کی وجہ سے مجھ سے بات کی جب یہ پیٹ میں تھا اور مجھ کو درد ہونے لگا تو میں نے ایک ہاتف سے سنا کہ اللہ کی بندی خوش ہو جا۔
تجھ کو ایک آزاد لڑکا ملے گا جس کانام آسمان میں صدیق ہے وہ حضرت محمد ﷺ کا صاحب اور رفیق ہوگا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3857   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3857  
3857. حضرت عمار بن یاسر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جبکہ آپ کے ہمراہ صرف پانچ غلام، دو عورتیں اور ابوبکر ؓ تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3857]
حدیث حاشیہ:

سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پر ایمان لانے والے پانچ غلام:
حضرت بلال ؓ، حضرت زید ؓ، حضرت عامر ؓ، حضرت ابوفکیہ ؓ اور حضرت عبید ؓ ہیں۔
اور دوعورتیں حضرت خدیجہ ؓ اور حضرت ام ایمن ؓ یا حضرت سمیہ ؓ ہیں۔

یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ حضرت ابوبکر ؓ سب سے پہلے مسلمان ہوئے کیونکہ حضرت عمار ؓ بیان کرتے ہیں کہ آدمیوں میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ صرف ابوبکر ؓ تھے اور حضرت بلال ؓ کو بھی آپ ہی نے خرید کر آزاد کیا تھا تاکہ انھیں مشرکین کی تکالیف سے چھٹکارا ملے جوانھیں اسلام کی وجہ سے دی جاتی تھیں۔
(فتح الباري: 214/7)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3857   



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.