عمرو بن یحییٰ نے محمد بن عمرو سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے اور انہوں نے بنو عدی بن کعب کے ایک فرد حضرت معمر بن ابی معمر سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔ آگے یحییٰ سے سلیمان بن بلال کی روایت کردہ حدیث کی طرح بیان کیا۔
امام صاحب اپنے ایک مجہول ساتھی سے، پہلی حدیث کی طرح روایت بیان کرتے ہیں۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4124
حدیث حاشیہ: نوٹ: امام صاحب متابعت کے طور پر بعض جگہ مجہول راوی کی رویبت کے آتے ہیں، بعض علماء کے بقول ایسا چودہ مقامات پر ہوا ہے۔ لیکن اس کو منقطع روایت قرار دینا درست نہیں ہے، کیونکہ یہاں راوی کا تذکرہ تو موجود ہے لیکن وہ مجہول ہے، اور دوسری روایات سے اس کی تعیین ہو سکتے ہے، جیسا کہ اس راوی کا نام سنن ابو داؤد میں وھب بن بقیہ ہے۔ (شرح نووی، ج) ص: 22) ۔ لیکن اس میں یہ اشکال ہے کہ وھب بن بقیہ توخالد بن عبداللہ کا شاگرد ہے گویا عمرو بن عون کا ساتھی ہے، اور مجہول راوی، عمرو بن عون کا شا گرد ہے۔