8. باب: جب تک لوگ «لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ» نہ کہیں ان سے لڑنے کا حکم۔
Chapter: The command to fight the people until they say "La ilaha illallah Muhammad Rasul-Allah", and establish Salat, and pay the Zakat, and believe in everything that the prophet (saws) brought. Whoever does that, his life and his wealth are protected except by its right, and his secrets are entrusted to Allah, the most high. Fighting those who withhold Zakat or other than that is one of the duties of Islam and the Imam should be concerned with the Laws of Islam
ابو خالد احمر اور یزید بن ہارون نے ابومالک سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نےاللہ کویکتا قرار دیا ......“ پھر مذکورہ بالا حدیث کی طرح بیان کیا۔
ابو مالکؒ اپنے باپ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اللہ تعالیٰ کو یکتا قرار دیا۔“ پھر مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 23
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (129)»
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 131
1
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مذکورہ بالا احادیث سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں کے قتال وجہاد کی غرض وغایت اس کے سوا کچھ نہیں ہے، کہ لوگ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے لگیں اور دعوت اسلام کو قبول کر لیں، اور جو لوگ دین اسلام کو قبول کر لیں گے، ان کے جان ومال محفوظ ہوں گے اور وہ حقوق وفرائض (ذمہ داری) میں دوسرے مسلمانوں کے بالکل مساوی ہوں گے۔