سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
116. بَابُ : صِفَةِ نَعْلِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
116. باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتوں کے وصف کا بیان۔
Chapter: Description of the Sandals of the Messenger of Allah [SAW]
حدیث نمبر: 5369
Save to word اعراب
اخبرنا محمد بن معمر، قال: حدثنا حبان، قال: حدثنا همام، قال: حدثنا قتادة، قال: حدثنا انس:" ان نعل رسول الله صلى الله عليه وسلم كان لها قبالان".
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسٌ:" أَنَّ نَعْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهَا قِبَالَانِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتوں کے دو تسمے تھے۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الخمس 5 (3105)، اللباس 41 (5857)، سنن ابی داود/اللباس 44 (4134)، سنن الترمذی/اللباس 33 (1772، 1773)، والشمائل 10 (71)، سنن ابن ماجہ/اللباس 27 (3615)، (تحفة الأشراف: 1392)، مسند احمد (3/122، 203، 245، 269) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
   سنن أبي داود367عائشة بنت عبد اللهلا يصلي في شعرنا أو في لحفنا
   سنن أبي داود368عائشة بنت عبد اللهلا يصلي في ملاحفنا
   سنن أبي داود645عائشة بنت عبد اللهلا يصلي في شعرنا أو لحفنا
   سنن النسائى الصغرى5369عائشة بنت عبد اللهلا يصلي في لحفنا

سنن نسائی کی حدیث نمبر 5369 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5369  
اردو حاشہ:
جوتے کے تسمے پاؤں کو جوتے کے ساتھ قائم رکھنے کے لیے ہوتے ہیں۔ ایک ہو یا دو یا زائد، کوئی حرج نہیں۔ نہ یہ شرعی مسئلہ ہے اور نہ شریعت نے اس بارے میں کوئی ہدایت کی ہے، لہٰذا وقتی رواج کے کسی بھی قسم کے جوتے استعمال کیے جا سکتے ہیں جو وقتی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5369   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 367  
´عورتوں کے کپڑوں میں نماز نہ پڑھنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے شعار یا لحافوں میں نماز نہیں پڑھتے تھے ۱؎۔ عبیداللہ کہتے ہیں کہ شک میرے والد (معاذ) کو ہوا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة /حدیث: 367]
367۔ اردو حاشیہ:
«شعا» وہ کپڑا ہوتا ہے جو بالخصوص جسم سے متصل ہو اور صحت نماز کے لیے کپڑے اور جگہ کا پاک ہونا شرط ہے۔ اگر چادر، کمبل، لحاف یا دری وغیرہ ناپاک ہو تو نماز صحیح نہیں ہو گی۔ ہاں اگر اعتماد ہو کہ کپڑا پاک ہے تو کوئی حرج نہیں۔ امام صاحب نے عورت کے کپڑوں کا ذکر اس لیے کیا ہے کہ محض جسم سے «مُلامَسَت» (لگنے) کی وجہ سے کپڑا نجس نہیں ہوتا۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 367   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 645  
´مردوں کا عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے شعار یا لحاف ۱؎ میں نماز نہیں پڑھتے تھے۔ عبیداللہ نے کہا: میرے والد (معاذ) کو شک ہوا ہے (کہ ام المؤمنین عائشہ نے لفظ: «شعرنا» کہا، یا: «لحفنا»)۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 645]
645۔ اردو حاشیہ:
وہ کپڑے جو جسم کے ساتھ متصل ہوتے ہیں انہیں «شعار» اور جو ان کے اوپر ہوں انہیں «دثار» کہتے ہیں اور جیسے یہ مسئلہ پہلے (احادیث: 367 تا 370) میں گزر چکا ہے کہ ا کثر اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسی چادروں وغیرہ میں نماز نہ پڑھا کرتے تھے جو آپ کی عورتوں کے استعمال میں بھی ہوتی تھیں، مگر بعض اوقات ان میں نماز پڑھی بھی ہے، تو اس مسئلے میں وسعت ہے تاہم کپڑے کی طہارت کا یقین ہونا شرط ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 645   



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.