الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2474
´باب:۔۔۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کو ایک مرتبہ بھوک لگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کو صرف ایک ایک کھجور دی۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2474]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(مؤلف اور ابن ماجہ کے یہاں جو متن ہے وہ صحیح بخاری میں اسی سند سے مروی متن سے مختلف ہے،
صحیح بخاری میں فی نفر سات سات کھجوریں ملنے کا تذکرہ ہے،
دیکھیے:
خ/الأطعمة: 23 (5411)،
و39 (5440)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2474