عبداللہ بن ابی قیس بصریٰ کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی وتر کے بارے میں پوچھا کہ آپ وتر رات کے شروع حصے میں پڑھتے تھے یا آخری حصے میں؟ انہوں نے کہا: آپ دونوں ہی طرح سے کرتے تھے۔ کبھی تو آپ شروع رات میں وتر پڑھ لیتے تھے اور کبھی آخر رات میں وتر پڑھتے تھے۔ میں نے کہا: الحمدللہ! تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہیں جس نے دین کے معاملے میں وسعت و کشادگی رکھی، پھر میں نے پوچھا: آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کیسی ہوتی تھی؟ کیا آپ دھیرے پڑھتے تھے یا بلند آواز سے؟ کہا: آپ
صلی اللہ علیہ وسلم یہ سب کرتے تھے۔ کبھی تو دھیرے پڑھتے تھے اور کبھی آپ زور سے میں نے کہا: الحمدللہ، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے دین میں وسعت و کشادگی رکھی۔ پھر میں نے کہا: آپ جب جنبی ہو جاتے تھے تو کیا کرتے تھے؟ کیا سونے سے پہلے غسل کر لیتے تھے یا غسل کیے بغیر سو جاتے تھے؟ کہا: آپ
صلی اللہ علیہ وسلم یہ تمام ہی کرتے تھے، کبھی تو آپ غسل کر لیتے تھے پھر سوتے، اور کبھی وضو کر کے سو جاتے، میں نے کہا: اللہ کا شکر ہے کہ اس نے دینی کام میں وسعت و کشادگی رکھی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔
● صحيح البخاري | 996 | عائشة بنت عبد الله | أوتر رسول الله وانتهى وتره إلى السحر |
● صحيح مسلم | 1736 | عائشة بنت عبد الله | من كل الليل قد أوتر رسول الله فانتهى وتره إلى السحر |
● صحيح مسلم | 1737 | عائشة بنت عبد الله | من كل الليل قد أوتر رسول الله من أول الليل وأوسطه وآخره فانتهى وتره إلى السحر |
● صحيح مسلم | 1738 | عائشة بنت عبد الله | أوتر رسول الله فانتهى وتره إلى آخر الليل |
● جامع الترمذي | 456 | عائشة بنت عبد الله | من كل الليل قد أوتر أوله وأوسطه وآخره فانتهى وتره حين مات إلى السحر |
● جامع الترمذي | 2924 | عائشة بنت عبد الله | ربما أوتر من أول الليل وربما أوتر من آخره ربما أسر وربما جهر |
● سنن أبي داود | 1437 | عائشة بنت عبد الله | أوتر أول الليل وربما أوتر من آخره ربما أسر وربما جهر وربما اغتسل فنام وربما توضأ فنام |
● سنن أبي داود | 1435 | عائشة بنت عبد الله | أوتر أول الليل ووسطه وآخره ولكن انتهى وتره حين مات إلى السحر |
● سنن النسائى الصغرى | 1682 | عائشة بنت عبد الله | أوتر رسول الله من أوله وآخره وأوسطه وانتهى وتره إلى السحر |
● سنن ابن ماجه | 1185 | عائشة بنت عبد الله | من كل الليل قد أوتر من أوله وأوسطه وانتهى وتره حين مات في السحر |
● بلوغ المرام | 300 | عائشة بنت عبد الله | من كل الليل قد اوتر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وانتهى وتره إلى السحر |
● مسندالحميدي | 188 | عائشة بنت عبد الله | من كل الليل قد أوتر رسول الله صلى الله عليه وسلم فانتهى وتره إلى السحر |