الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں («صفة الصلوة»)
The Book of Adhan (Sufa-tus-Salat)
153. بَابُ يُسَلِّمُ حِينَ يُسَلِّمُ الإِمَامُ:
153. باب: اس بارے میں کہ امام کے سلام پھیرتے ہی مقتدی کو بھی سلام پھیرنا چاہیے۔
(153) Chapter. To finish the Salat (prayer) with Taslim along with the Imam.
حدیث نمبر: Q838
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
وكان ابن عمر رضي الله عنهما يستحب إذا سلم الإمام ان يسلم من خلفه.وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَسْتَحِبُّ إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ أَنْ يُسَلِّمَ مَنْ خَلْفَهُ.
‏‏‏‏ اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس بات کو مستحب جانتے تھے کہ مقتدی بھی اسی وقت سلام پھیریں جب امام سلام پھیرے۔

حدیث نمبر: 838
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا حبان بن موسى، قال: اخبرنا عبد الله، قال: اخبرنا معمر، عن الزهري، عن محمود بن الربيع، عن عتبان بن مالك، قال:" صلينا مع النبي صلى الله عليه وسلم فسلمنا حين سلم".حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْنَا حِينَ سَلَّمَ".
ہم سے حبان بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا کہ ہمیں معمر بن راشد نے زہری سے خبر دی، انہیں محمود بن ربیع انصاری نے انہیں عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ نے آپ نے فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو ہم نے بھی سلام پھیرا۔

Narrated `Itban bin Malik: We prayed with the Prophet and used to finish our prayer with the Taslim along with him.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 12, Number 800

   صحيح البخاري838عتبان بن مالكصلينا مع النبي فسلمنا حين سلم

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 838  
838. حضرت عتبان بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ہم نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی جب آپ نے سلام پھیرا تو ہم نے بھی سلام پھیر دیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:838]
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ کا مقصد باب سے یہ ہے کہ مقتدیوں کو سلام پھیرنے میں دیر نہ کرنی چاہیے بلکہ امام کے ساتھ ہی وہ بھی سلام پھیر دیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 838   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:838  
838. حضرت عتبان بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ہم نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی جب آپ نے سلام پھیرا تو ہم نے بھی سلام پھیر دیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:838]
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ کا قائم کردہ عنوان حدیث بالا سے ماخوذ ہے۔
اس میں کئی ایک احتمال ہیں:
یہ بھی مراد ہو سکتا ہے کہ امام کی ابتدا کے بعد مقتدی اپنے سلام کا آغاز کرے، یعنی مقتدی اپنے امام کے اختتامِ سلام سے پہلے پہلے سلام کا آغاز کر دے۔
اور یہ بھی احتمال ہے کہ جب امام اپنے سلام کو پورا کرے تو اس کے بعد مقتدی اس کا آغاز کرے، اس لیے امام بخاری ؒ نے اس کے متعلق ایک مجتہد کو غور فکر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
(فتح الباري: 417/2)
ہمارے نزدیک امام بخاری ؒ کا مقصود یہ ہے کہ مقتدیوں کو سلام پھیرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے بلکہ امام کی متابعت کرتے ہوئے ساتھ ہی سلام پھیر دینا چاہیے۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 838   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.