الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
حدود کا بیان
The Book of Legal Punishments
7. باب تَأْخِيرِ الْحَدِّ عَنِ النُّفَسَاءِ:
7. باب: نفاس والی عورتوں سے حد کے مؤخر کرنے کا بیان۔
Chapter: Delaying the Hadd punishment in the case of women who have just given birth
حدیث نمبر: 4451
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثناه إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا يحيى بن آدم ، حدثنا إسرائيل ، عن السدي بهذا الإسناد، ولم يذكر من احصن منهم، ومن لم يحصن وزاد في الحديث اتركها حتى تماثل.وحَدَّثَنَاه إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ السُّدِّيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يَذْكُرْ مَنْ أَحْصَنَ مِنْهُمْ، وَمَنْ لَمْ يُحْصِنْ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ اتْرُكْهَا حَتَّى تَمَاثَلَ.
اسرائیل نے سُدی سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور انہوں نے یہ بیان کیا: "جو ان میں سے شادی شدہ ہوں اور جو شادی شدہ نہ ہوں۔" اور انہوں نے حدیث میں یہ اضافہ کیا: "اس (کنیز) کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ صحت مند ہو جائے
امام صاحب یہی روایت ایک اور استاد سے سدی کی مذکورہ بالا سند سے بیان کرتے ہیں اور اس میں یہ لفظ نہیں، وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ اور یہ اضافہ ہے، اس کو چھوڑ دے حتی کہ وہ ٹھیک ہو جائے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1705

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4451  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مملوک غلام ہو یا لونڈی،
شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ،
اس کی سزا غیر شادی شدہ آزاد سے آدھی ہے،
قرآن مجید میں ہے:
﴿فَإِذَا أُحْصِنَّ فَإِنْ أَتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ مِنَ الْعَذَابِ۔
۔
(سورة النساء: 25)
پس جب لونڈیاں شادی شدہ ہو کر کسی بے حیائی کا ارتکاب کریں تو ان پر اس سے آدھی سزا ہے،
جو آزاد کنواری عورتوں کو دی جاتی ہے۔
اس آیت میں محصنات سے مراد آزاد کنواری عورتیں ہیں،
جیسا کہ اوپر یہ آ چکا ہے۔
﴿وَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنكُمْ طَوْلًا أَن يَنكِحَ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ فَمِن مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُم﴾ اور تم میں سے جو یہ وسعت و فراخی نہ رکھتے ہوں کہ وہ مومنہ آزاد کنواری عورتوں سے شادی کر لیں تو وہ مسلمان لونڈیوں سے نکاح کر لیں،
سورۃ نساء،
آیت نمبر 25 کا آغاز،
اس لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ صراحت کر دی کہ مملوک شادی شدہ ہونے کی قید سے یہ وہم لاحق نہ ہو جائے کہ غیر شادی شدہ ہونے کی صورت میں سزا میں تخفیف ہو گی،
چونکہ آزاد کنواری عورت کی حد سو (100)
کوڑے ہیں،
اس لیے مملوک (لونڈیاں،
غلام)

کی سزا پچاس کوڑے ہو گی اور غلام،
لونڈی کی سزا میں تخفیف آقا اور مالک کا لحاظ رکھتے ہوئے کی گئی ہے،
کیونکہ رجم کی صورت میں وہ اپنے مملوک سے محروم ہو جاتا۔
(فتح الباری،
ج 12،
ص 204)

اور اس لیے شوافع کے سوا باقی ائمہ کے نزدیک ان کو شہر بدر نہیں کیا جائے گا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 4451   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.