الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4787
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
عُمِّيَّة:
اندھا معاملہ جس کی حقیقت واضح نہیں ہے۔
(2)
عَصَبِيَّة:
حق اور سچ کی بجائے محض خاندانی،
قومی،
لسانی یا صوبائی تعصب پر کارروائی کرتا ہے۔
(3)
فقتلته جاهلية:
فعله کا وزن ہیت یا حالت پر دلالت کرتا ہے،
یعنی جس طرح جاہلیت میں لوگ عصیبت پر لڑتے مرتے تھے،
حق اور سچ کو نہیں دیکھتے تھے،
اس طرح یہ اس جاہلیت کے دور کی ہیئت پر لڑتا ہے۔
فوائد ومسائل:
ان حدیثوں سے واضح ہوتا ہے،
محض اپنے مال اور جان کے تحفظ کے لیے حکمرانوں کے خلاف بغاوت کرنا،
محض لسانی،
قومی،
قبائلی اور صوبائی تعصب کی بنا پر حکمرانوں کے خلاف خروج کرنا یا بلا سوچے سمجھے ہر ایک کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا اور ہر ایک کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنانا جائز نہیں ہے اور آج بدقسمتی سے یہی سب کچھ ہو رہا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4787