ابن ابی نجیح نے پہلے ہمیں مجا ہد سے، انھوں نے ابن ابی لیلیٰ سے، انھوں نے حضرت حذیفہ سے روایت کی۔پھر ہمیں یزید نے حدیث بیان کی، انھوں نے یہ حدیث ابن ابی لیلیٰ سے سنی، انھوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے، پھر ہمیں ابو فروہ نے حدیث بیان کی کہا: میں نے ابن عکیم رضی اللہ عنہ سے سنی اور میرا خیال یہ ہے کہ ابن ابی لیلیٰ نے بھی یہ حدیث ابن عکیم رضی اللہ عنہ سے سنی، انھوں نے کہا: ہم مدا ئن میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ (انکے دستے میں) تھے۔پھر اسی کے مانند بیان کیا اور "قیامت کے دن "کے الفاظ نہیں کہے۔
امام صاحب مختلف سندوں سے ابن عکیم سے بیان کرتے ہیں کہ ہم مدائن میں حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تھے اور مذکورہ بالا روایت بیان کی اور قیامت کے دن کا ذکر نہیں کیا۔