الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت
The Book of Paradise, its Description, its Bounties and its Inhabitants
11. باب يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَقْوَامٌ أَفْئِدَتُهُمْ مِثْلُ أَفْئِدَةِ الطَّيْرِ:
11. باب: جنت کے ایک گروہ کا بیان جن کے دل چڑیوں کے سے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 7162
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا حجاج بن الشاعر ، حدثنا ابو النضر هاشم بن القاسم الليثي ، حدثنا إبراهيم يعني ابن سعد ، حدثنا ابي ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " يدخل الجنة اقوام افئدتهم مثل افئدة الطير ".حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ اللَّيْثِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَقْوَامٌ أَفْئِدَتُهُمْ مِثْلُ أَفْئِدَةِ الطَّيْرِ ".
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: "جنت میں ایسی قومیں (امتیں جماعتیں) داخل ہوں کی جن کے دل پرندوں کے دلوں کی طرح ہوں گے۔"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جنت میں ایسے لوگ داخل ہوں گے، جن کے دل،پرندوں کے دلوں کی مانند ہوں گے۔"
ترقیم فوادعبدالباقی: 2840

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7162  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
پرندوں کے دل حسدوبغض سے پاک ہیں،
حصول رزق میں ان کا اعتماد و بھر وسہ اللہ پر ہے اور ان میں بہت نرمی اور گداز ہے،
خوف وخشیت کا غلبہ ہے،
جنت میں جانے والے،
بہت سے لوگ ان صفات سے متصف ہیں۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 7162   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.