الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت
The Book of Paradise, its Description, its Bounties and its Inhabitants
13. باب النَّارُ يَدْخُلُهَا الْجَبَّارُونَ وَالْجَنَّةُ يَدْخُلُهَا الضُّعَفَاءُ:
13. باب: اس بات کے بیان میں کہ دوزخ میں ظالم و متکبر داخل ہوں گے اور جنت میں کمزور و مسکین داخل ہوں گے۔
حدیث نمبر: 7186
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو كريب ، واحمد بن عمر الوكيعي ، قال: حدثنا ابن فضيل ، عن ابيه ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة يرفعه، قال: " ما بين منكبي الكافر في النار، مسيرة ثلاثة ايام للراكب المسرع "، ولم يذكر الوكيعي في النار.حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْوَكِيعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ، قَالَ: " مَا بَيْنَ مَنْكِبَيِ الْكَافِرِ فِي النَّارِ، مَسِيرَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ لِلرَّاكِبِ الْمُسْرِعِ "، وَلَمْ يَذْكُرِ الْوَكِيعِيُّ فِي النَّارِ.
ابو کریب اور احمد بن عمر وکیعی نےہمیں حدیث بیان کی، دونوں نے کہا: ہمیں ابن فضیل نے اپنے والد سے، انھوں نے ابوحازم سے اور انھوں نےحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے اسے مرفوع بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جہنم میں کافر کے دو کندھوں کے درمیان تیز رفتار سوار کی تین دن کی مسافت کےبرابر فاصلہ ہوگا۔" وکیعی نے"جہنم میں"کے الفاظ بیان نہیں کیے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرفوع حدیث بیان کرتے ہیں آپ نے فرمایا: "آگ میں کافر کے دو کندھوں کا درمیانی فاصلہ،تین دن کی مسافت کے بقدر ہو گا،جبکہ اس کو تیز رفتار سوار طے کرے۔"وکیع نے فی النار،آگ میں بیان نہیں کیا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2852
   صحيح البخاري6551عبد الرحمن بن صخرما بين منكبي الكافر مسيرة ثلاثة أيام للراكب المسرع
   صحيح مسلم7186عبد الرحمن بن صخرما بين منكبي الكافر في النار مسيرة ثلاثة أيام للراكب المسرع


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.