مہلب بن ابی صفرہ کہتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی ہے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اگر دشمن تمہارے اوپر شب خون ماریں تو تمہارا شعار (کوڈ) «حم لا ينصرون»۱؎ ہونا چاہیئے“۔
Narrated A man who heard the Prophet: Al-Muhallab ibn Abu Sufrah said: A man who heard the Prophet ﷺ say: If the enemy attacks you at night, let your war cry be Ha-Mim. They will not be helped.
USC-MSA web (English) Reference: Book 14 , Number 2591
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مشكوة المصابيح (3948) أبو إسحاق صرح بالسماع عند ابن أبي شيبة (7/414 ح 36787) وغيره
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1682
´شعار (یعنی جنگ میں کوڈ لفظ کے استعمال) کا بیان۔` مہلب بن ابی صفرۃ ان لوگوں سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”اگر رات میں تم پر دشمن حملہ کریں تو تم «حم لا ينصرون» کہو“۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1682]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: 'شعار'اس مخصوص لفظ کو کہتے ہیں: جس کو لشکروالے خفیہ کوڈکے طورپر آپس میں استعمال کرتے ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1682