سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: شکار کے احکام و مسائل
Game (Kitab Al-Said)
4. باب فِي اتِّبَاعِ الصَّيْدِ
4. باب: شکار کا پیچھا کرنا کیسا ہے؟
Chapter: On Following The Game.
حدیث نمبر: 2859
Save to word اعراب English
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن سفيان، حدثني ابو موسى، عن وهب بن منبه، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وقال مرة سفيان، ولا اعلمه إلا عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" من سكن البادية جفا، ومن اتبع الصيد غفل، ومن اتى السلطان افتتن".
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو مُوسَى، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ مَرَّةً سُفْيَانُ، وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ سَكَنَ الْبَادِيَةَ جَفَا، وَمَنِ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ، وَمَنْ أَتَى السُّلْطَانَ افْتُتِنَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صحراء اور بیابان میں رہے گا اس کا دل سخت ہو جائے گا، اور جو شکار کے پیچھے رہے گا وہ (دنیا یا دین کے کاموں سے) غافل ہو جائے گا، اور جو شخص بادشاہ کے پاس آئے جائے گا وہ فتنہ و آزمائش میں پڑے گا (اس سے دنیا بھی خراب ہو سکتی ہے اور آخرت بھی)۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الفتن 69 (2256)، سنن النسائی/الصید 24 (4314)، (تحفة الأشراف: 6539)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/357) (صحیح)» ‏‏‏‏

Narrated Abdullah ibn Abbas: The Prophet ﷺ said: (the narrator Sufyan said: I do not know but that it [the tradition] has been transmitted from the Prophet ﷺ: He who lives in the desert will become rude; he who pursues the game will be negligent, and he who visits a king will be perverted.
USC-MSA web (English) Reference: Book 16 , Number 2853


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3701)
أخرجه الترمذي (2253 وسنده حسن) أبو موسي شيخ يماني: جھله ابن القطان وغيره و وثقه ابن حبان والترمذي فھو حسن الحديث
   سنن أبي داود2859من سكن البادية جفا من اتبع الصيد غفل من أتى السلطان افتتن
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 2859 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2859  
فوائد ومسائل:
جنگل اور شکار میں انسان آذاد ہوتا ہے۔
اختلاط اور اجتماعیت نہ ہونے کی وجہ سے نماز باجماعت کی فضیلت سے محرومی کے علاوہ علماء اور صالحین کی مجالس بھی میسر نہیں ہوتیں۔
اور نہ کوئی معروف ومنکر ہی کی تنبیہ کرنے والا ہوتا ہے۔
اور اس کا اثرطبعیت کی سختی اور غفلت کی صورت میں ظاہرہوتا ہے۔
جو واضح ہے کہ خسارے کا سودا ہے۔
اور اسی طرح بادشاہ کی مجلس میں بالعموم یا تو اس کی ہاں میں ہاں ملانی پڑتی ہے۔
یا مخالفت مول لینی پڑتی ہے۔
اور دونوں صورتوں میں آزمائش وامتحان ہے۔
إلا ماشاء اللہ۔
اس لئے چاہیے کہ انسان ایسی جگہ سکونت اختیار کرے جہاں دونوں سہولتیں میسر ہوں۔
شہری بھی او ردیہاتی بھی، جیسے کہ شہر کی مضافاتی بستیاں ہوتی ہیں۔
اور یہ استدلال ہے، اس مومن سے جس کا ذکر سورہ یٰس میں ہے۔
(وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ) (یٰس۔
20)
اور شہر کی ایک جانب سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا۔
اے میری قوم ان رسولوں کی پیروی کرلو۔
اور مقصد صالح کے بغیر بادشاہوں کی صحبت سے بھی احتراز کرنا چاہیے۔
اور اس سے مراد دنیا دار بے دین قسم کے بادشاہ ہیں۔
مومن بادشاہ کی صحبت میں بلاشبہ کوئی فتنہ نہیں۔
الا ماشاء اللہ۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2859   



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.