الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
The Book of Hajj
86. بَابُ التَّلْبِيَةِ وَالتَّكْبِيرِ إِذَا غَدَا مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ:
86. باب: صبح کے وقت منی سے عرفات جاتے ہوئے لبیک اور تکبیر کہنے کا بیان۔
(86) Chapter. The recitation of Talbiya and Takbir while proceeding from Mina to Arafat.
حدیث نمبر: 1659
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا عبد الله بن يوسف، اخبرنا مالك، عن محمد بن ابي بكر الثقفي، انه سال انس بن مالك وهما غاديان من منى إلى عرفة، كيف كنتم تصنعون في هذا اليوم مع رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ , فقال:" كان يهل منا المهل فلا ينكر عليه، ويكبر منا المكبر فلا ينكر عليه".حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الثَّقَفِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَهُمَا غَادِيَانِ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ، كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ فِي هَذَا الْيَوْمِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ , فَقَالَ:" كَانَ يُهِلُّ مِنَّا الْمُهِلُّ فَلَا يُنْكِرُ عَلَيْهِ، وَيُكَبِّرُ مِنَّا الْمُكَبِّرُ فَلَا يُنْكِرُ عَلَيْهِ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو امام مالک نے محمد بن ابی بکر ثقفی سے خبر دی کہ انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا۔ جب کہ وہ دونوں صبح کو منیٰ سے عرفات جا رہے تھے۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ لوگ آج کے دن کس طرح کرتے تھے؟ انس رضی اللہ عنہ نے بتلایا: کوئی ہم میں سے لبیک پکارتا ہوتا، اس پر کوئی اعتراض نہ کرتا اور کوئی تکبیر کہتا، اس پر کوئی انکار نہ کرتا (اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حاجی کو اختیار ہے لبیک پکارتا رہے یا تکبیر کہتا رہے)۔

Narrated Muhammad bin Abu Bakr Al-Thaqafi: I asked Anas bin Malik while we were proceeding from Mina to `Arafat, "What do you use to do on this day when you were with Allah's Apostle ?" Anas said, "Some of us used to recite Talbiya and nobody objected to that, and others used to recite Takbir and nobody objected to that."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 26, Number 721

   صحيح البخاري970أنس بن مالكيلبي الملبي لا ينكر عليه ويكبر المكبر فلا ينكر عليه
   صحيح البخاري1659أنس بن مالكيهل منا المهل فلا ينكر عليه ويكبر منا المكبر فلا ينكر عليه
   صحيح مسلم3097أنس بن مالكيهل المهل منا فلا ينكر عليه ويكبر المكبر منا فلا ينكر عليه
   صحيح مسلم3098أنس بن مالكمنا المكبر ومنا المهلل ولا يعيب أحدنا على صاحبه
   سنن النسائى الصغرى3003أنس بن مالكالملبي يلبي فلا ينكر عليه ويكبر المكبر فلا ينكر عليه
   سنن النسائى الصغرى3004أنس بن مالكمنهم المهل ومنهم المكبر فلا ينكر أحد منهم على صاحبه
   سنن ابن ماجه3008أنس بن مالكمنا من يكبر ومنا من يهل فلم يعب هذا على هذا ولا هذا على هذا وربما قال هؤلاء على هؤلاء ولا هؤلاء على هؤلاء
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم322أنس بن مالكيهل المهل منا فلا ينكر عليه، ويكبر المكبر فلا ينكر عليه
   بلوغ المرام619أنس بن مالككان يهل منا المهل فلا ينكر عليه ويكبر منا المكبر فلا ينكر عليه
   بلوغ المرام619أنس بن مالكيهل منا المهل فلا ينكر عليه ويكبر منا المكبر فلا ينكر عليه
   مسندالحميدي1245أنس بن مالكغدونا في هذا اليوم مع رسول الله صلى الله عليه وسلم من منى إلى عرفة، فمنا المكبر ومنا الملبي، لا يعيب ذلك بعضنا على بعض

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 322  
´آثار سلف صالحین سے استدلال جائز ہے`
«. . . مالك عن محمد بن ابى بكر الثقفي: انه سال انس بن مالك وهما غاديان من منى إلى عرفة: كيف كنتم تصنعون فى مثل هذا اليوم مع رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: كان يهل المهل منا فلا ينكر عليه، ويكبر المكبر فلا ينكر عليه . . .»
. . . محمد بن ابی بکر الثقفی رحمہ اللہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اس وقت پوچھا: جب وہ دونوں صبح کے وقت منیٰ سے عرفات جا رہے تھے: آپ اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا؛ ہم میں سے بعض لوگ لبیک کہتے تھے تو اس کا انکار نہیں کیا جاتا تھا اور بعض لوگ تکبیر کہتے تھے تو اس کا انکار نہیں کیا جاتا تھا . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 322]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1659، ومسلم 1285، من حديث مالك به]

تفقه
➊ حاجی آٹھ (8) ذوالحجہ کو حج کی ادائیگی کے لئے منٰی (مکہ کی ایک وادی) میں پہنچ جاتے ہیں۔ پھر اگلے دن نو (9) ذوالحجہ کو منٰی سے عرفات جاتے ہیں۔
➋ منٰی سے عرفات جاتے وقت لبیک کہنا اور تکبیریں پڑھنا دونوں طرح جائز ہے۔
➌ جائز امور میں دوسرے بھائیوں کا رد نہیں کرنا چاہئے۔
➍ جو مسئلہ معلوم نہ ہو تو اہل علم سے پوچھ لینا چاہئے۔
➎ علماء کو چاہئے کہ جواب قرآن و حدیث اور ادلۂ شرعیہ سے دیں۔
➏ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں صحابہ کرام کے عمل سے استدلال کرنا جائز ہے بشرطیکہ یہ عمل کسی واضح وصحیح نص (دلیل) کے خلاف نہ ہو۔
➐ حج و عمرہ میں تلبیہ و تکبیر بلند آواز سے ہونی چاہئے۔
➑ آثار سلف صالحین سے استدلال جائز ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 100   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3008  
´(نویں ذی الحجہ کی) صبح سویرے منیٰ سے عرفات جانے کا بیان۔`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس دن ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ سے عرفات کے لیے چلے، تو ہم میں سے کچھ لوگ اللہ اکبر کہتے تھے اور کچھ لوگ لبیک پکارتے تھے، تو اس نے نہ اس پر عیب لگایا اور نہ اس نے اس پر، اور بسا اوقات انہوں نے یوں کہا: نہ انہوں نے ان لوگوں پر عیب لگایا، اور نہ ان لوگوں نے ان پر۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3008]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
منی سے عرفات جاتے وقت لبیک پکارنا بھی جائز ہے اور تکبیرات کہنا بھی۔

(2)
یہ بھی درست ہے کہ آدمی کچھ دیر لبیک پڑھے اور کچھ دیر تکبیرات کہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3008   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 619  
´حج کا طریقہ اور دخول مکہ کا بیان`
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم میں سے کچھ لوگ «لا إله إلا الله» کہتے تھے، اسے بھی برا نہیں سمجھا جاتا تھا اور بعض ہم میں سے تکبیریں کہتے تھے ان کو بھی برا نہیں سمجھا جاتا تھا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 619]
619 فائدہ:
اس حدیث میں منیٰ سے عرفات جانے کی کیفیت کا بیان ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ اس مقام پر تلبیہ کی جگہ تکبیر کہنا بھی صحیح اور درست ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 619   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1659  
1659. حضرت محمد بن ابی بکر ثقفی سے روایت ہے، انھوں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے دریافت کیا، جب یہ دونوں منیٰ سے عرفات کی طرف جارہے تھے آپ حضرات رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ جاتے وقت اس دن کیا کرتے تھے؟حضرت انس ؓ نے فرمایا کہ ہم میں سے کچھ تلبیہ کہتے تھے، انھیں کوئی بُرا نہیں کہتا تھا جبکہ کچھ اللہ أکبر کہتے تھے، انھیں بھی کوئی بُرا خیال نہیں کرتا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1659]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ نے یہ حدیث کتاب العیدین میں بھی ذکر کی ہے اور وہاں بایں الفاظ عنوان قائم کیا تھا:
(باب التكبير أيام منى و إذا غدا إلی عرفة)
منیٰ میں قیام کے وقت اور عرفہ جاتے ہوئے اللہ أکبر کہنا۔
(2)
ایک روایت میں ہے کہ راوی حدیث عبداللہ بن ابو سلمہ نے عبیداللہ سے کہا:
مجھے تعجب اس بات پر ہے کہ تم لوگ رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے متعلق دریافت نہیں کرتے۔
ان کا مطلب یہ تھا کہ مذکورہ حدیث سے اختیار معلوم ہوتا ہے افضل کی نشاندہی نہیں ہوتی، رسول اللہ ﷺ کے عمل سے افضل عمل معلوم ہو گا۔
بہرحال اس وقت تکبیر اور تلبیہ دونوں ہی ثابت ہیں، انسان جسے چاہے اختیار کرے یا دونوں کو عمل میں لے آئے۔
(فتح الباري: 644/3) (3)
دراصل امام بخاری ؒ اس عنوان اور پیش کردہ حدیث سے ان حضرات کی تردید کرنا چاہتے ہیں جن کا موقف ہے کہ حجاج کرام کو میدان عرفات روانگی کے وقت تلبیہ بند کر دینا چاہیے جبکہ یہ موقف حدیث کے خلاف ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1659   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.