الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: عمرہ کے مسائل کا بیان
The Book of Al-Umra
3. بَابُ كَمِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
3. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے ہیں؟
(3) Chapter. How many times did the Prophet ﷺ perform Umra?
حدیث نمبر: 1781
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا احمد بن عثمان، حدثنا شريح بن مسلمة، حدثنا إبراهيم بن يوسف، عن ابيه، عن ابي إسحاق، قال: سالت مسروقا , وعطاء , ومجاهدا، فقالوا: اعتمر رسول الله صلى الله عليه وسلم في ذي القعدة قبل ان يحج، وقال: سمعت البراء بن عازب رضي الله عنهما، يقول:" اعتمر رسول الله صلى الله عليه وسلم في ذي القعدة قبل ان يحج مرتين".حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَأَلْتُ مَسْرُوقًا , وَعَطَاءً , وَمُجَاهِدًا، فقالوا: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ، وَقَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ:" اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ مَرَّتَيْنِ".
ہم سے احمد بن عثمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شریح بن مسلمہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابراہیم بن یوسف نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ نے اور ان سے ابواسحٰق نے بیان کیا کہ میں نے مسروق، عطاء اور مجاہد رحمہم اللہ تعالیٰ سے پوچھا تو ان سب حضرات نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج سے پہلے ذی قعدہ ہی میں عمرے کئے تھے اور انہوں نے بیان کیا کہ میں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ ذی قعدہ میں حج سے پہلے دو عمرے کئے تھے۔

Narrated Abu 'Is-haq: I asked Masruq, `Ata' and Mujahid (about the `Umra of Allah's Apostle). They said, "Allah's Apostle had performed `Umra in Dhi-l-Qa'da before he performed Hajj." I heard Al-Bara' bin `Azib saying, "Allah's Apostle had performed `Umra in Dhi-l-Qa'da twice before he performed Hajj."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 27, Number 9

   صحيح البخاري2699براء بن عازباعتمر النبي في ذي القعدة أبى أهل مكة أن يدعوه يدخل مكة حتى قاضاهم على أن يقيم بها ثلاثة أيام فلما كتبوا الكتاب كتبوا هذا ما قاضى عليه محمد رسول الله فقالوا لا نقر بها فلو نعلم أنك رسول الله ما منعناك لكن أنت محمد بن عبد الله قال أنا
   صحيح البخاري1781براء بن عازباعتمر رسول الله في ذي القعدة قبل أن يحج مرتين
   صحيح البخاري1844براء بن عازباعتمر النبي في ذي القعدة أبى أهل مكة أن يدعوه يدخل مكة حتى قاضاهم لا يدخل مكة سلاحا إلا في القراب
   جامع الترمذي938براء بن عازباعتمر في ذي القعدة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 938  
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے ذی قعدہ والے عمرے کا بیان۔`
براء رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی قعدہ کے مہینہ میں عمرہ کیا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 938]
اردو حاشہ: 1؎:
بخاری کی ایک روایت میں ہے ' اعتمر رسول الله ﷺ في ذي القعدة قبل أن يحج مرتين'۔
نبی اکرمﷺ نے حج سے پہلے آپ نے ذوقعدہ میں دومرتبہ عمرہ کیا)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 938   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1781  
1781. ابو اسحاق سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے حضرت مسروق، حضرت عطاء اورحضرت مجاہد ؓ سے دریافت کیا تو انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے حج کرنے سے پہلے ماہ ذوالقعدہ میں عمرہ کیا۔ انھوں نے کہا: میں نے حضرت براء بن عازب ؓ سے سنا، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے حج کرنے سے پہلے ذوالقعدہ میں دو عمرے کیے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1781]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ نے رسول اللہ ﷺ کے عمروں کی تعداد کے متعلق حضرت عائشہ، حضرت ابن عمر، حضرت انس اور حضرت براء بن عازب ؓ سے مروی احادیث پیش کی ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی حیات طیبہ میں چار عمرے کیے ہیں:
پہلا عمرہ چھ ہجری میں ادا کیا جبکہ مشرکین نے آپ کو بیت اللہ جانے سے روک دیا تھا، چنانچہ آپ نے اور صحابۂ کرام ؓ نے مقام حدیبیہ پر ہی احرام کھول دیا تھا۔
اسے بھی عمرہ شمار کیا جاتا ہے۔
دوسرا عمرہ سات ہجری میں ادا فرمایا اور وہ ماہ ذوالقعدہ میں تھا۔
چونکہ یہ عمرہ قریش سے صلح اور ان سے ایک فیصلے کے نتیجے میں ہوا تھا، اس لیے اسے عمرۂ قضا کہتے ہیں۔
یہ نام اس لیے نہیں رکھا گیا کہ اسے بطور قضا ادا کیا تھا جیسا کہ عامۃ الناس میں مشہور ہے۔
تیسرا عمرہ آٹھ ہجری کو ذوالقعدہ میں کیا جب مکہ مکرمہ فتح ہوا اور غزوۂ حنین سے ملنے والا مال غنیمت تقسیم کیا گیا۔
اسے عمرۂ جعرانه کہا جاتا ہے۔
چوتھا عمرہ آپ نے حجۃ الوداع کے ساتھ کیا تھا۔
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کو اشتباہ یا نسیان ہو گیا، اس لیے انہوں نے فرمایا کہ ایک عمرہ ماہ رجب میں ادا کیا، اس کے متعلق حضرت عائشہ ؓ نے تردید کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ماہ رجب میں کوئی عمرہ نہیں کیا۔
صحیح مسلم میں ہے کہ حضرت عائشہ ؓ کی بات سن کر حضرت ابن عمر ؓ نے ہاں یا نہیں میں کوئی جواب نہیں دیا بلکہ خاموش ہو گئے۔
(صحیح مسلم، الحج، حدیث: 3036(1253)
اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے بھی حضرت عائشہ ؓ کے موقف سے اتفاق کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ماہ رجب میں کوئی عمرہ ادا نہیں فرمایا۔
حضرت براء بن عازب ؓ کے مطابق آپ نے دو عمرے ادا کیے ہیں۔
دراصل راوی نے وہ عمرہ جو حج کے ساتھ ادا کیا تھا اور جس عمرے سے رسول اللہ ﷺ کو روک دیا گیا تھا، ان دونوں کو شمار نہیں کیا۔
واضح رہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تین عمرے ماہ ذوالقعدہ میں کیے تھے اور چوتھا عمرہ حجۃ الوداع کے ساتھ ماہ ذوالحجہ میں ادا کیا تھا۔
حضرت مجاہد سے منصور کی روایت کے مطابق جب حضرت ابن عمر ؓ سے سوال ہوا تو انہوں نے فرمایا:
رسول اللہ ﷺ نے چار عمرے کیے تھے جیسا کہ صحیح بخاری کی حدیث:
(1775)
میں ہے لیکن ابو اسحاق کی روایت کے مطابق حضرت ابن عمر ؓ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے دو عمرے کیے تھے۔
حضرت عائشہ ؓ نے تردید فرمائی کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے عمرے کے علاوہ تین عمرے کیے ہیں جیسا کہ سنن ابی داود میں ہے۔
(سنن أبي داود، المناسك، حدیث: 1992)
ان روایات میں تطبیق یوں ہے:
ممکن ہے کہ پہلے حضرت ابن عمر ؓ سے تعداد کے متعلق سوال ہوا ہو، پھر ان سے مہینے کے متعلق دریافت کیا گیا ہو جیسا کہ منصور کی روایت میں ہے۔
حضرت عائشہ ؓ کے متنبہ کرنے پر انہوں نے فرمایا:
آپ نے چار عمرے کیے ہیں لیکن کس مہینے میں کیے ہیں اس کے متعلق سہو ہو گیا ہو جیسا کہ مسند امام احمد میں ہے کہ حضرت عروہ بن زبیر نے ان سے سوال کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے کس مہینے میں عمرہ کیا تھا تو انہوں نے بتایا کہ ماہ رجب میں، جس کی حضرت عائشہ ؓ نے تردید فرمائی ہے۔
(مسندأحمد: 143/2) (2)
واضح رہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے چاشت کی نماز کو بدعت کہا ہے، شاید انہیں معلوم نہ ہو رسول اللہ ﷺ نے حضرت ام ہانی ؓ کے گھر نماز چاشت ادا کی تھی۔
یہ بھی ممکن ہے کہ انہوں نے نماز چاشت مسجد کے اندر اجتماعی صورت میں ادا کرنے کو بدعت کہا ہو۔
بہرحال نماز چاشت رسول اللہ ﷺ نے خود بھی پڑھی ہے اور دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب بھی دی ہے جیسا کہ ہم آئندہ بیان کریں گے۔
بإذن الله
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1781   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.