الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: جہاد کے فضائل و احکام
The Chapters on Jihad
43. بَابُ : بَيْعَةِ النِّسَاءِ
43. باب: عورتوں کی بیعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2874
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا سفيان بن عيينة ، انه سمع محمد بن المنكدر ، قال: سمعت اميمة بنت رقيقة ، تقول: جئت النبي صلى الله عليه وسلم في نسوة نبايعه، فقال لنا:" فيما استطعتن واطقتن، إني لا اصافح النساء".
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَيْمَةَ بِنْتَ رُقَيْقَةَ ، تَقُولُ: جِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ نُبَايِعُهُ، فَقَالَ لَنَا:" فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ، إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ".
امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں کچھ عورتوں کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کرنے آئی، تو آپ نے ہم سے فرمایا: (امام کی بات سنو اور مانو) جہاں تک تمہارے اندر طاقت و قوت ہو، میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا ۱؎۔

تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/السیر 37 (1097)، سنن النسائی/البیعة 18 (4186)، (تحفة الأشراف: 15781)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/البیعة 1 (2) مسند احمد (5/323، 6/357) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت:
۱؎: جب نبی معصوم ﷺ نے غیر عورتوں سے ہاتھ نہیں ملایا تو پیروں اور مرشدوں کے لیے کیونکر جائز ہو گا کہ وہ غیر عورتوں سے ہاتھ ملائیں یا محرم کی طرح بے حجاب ہو کر ان سے خلوت کریں، اور جو کوئی پیر اس زمانہ میں ایسی حرکت کرتا ہے، تو یقین جان لیں کہ وہ شیطان کا مرید ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
   جامع الترمذي1597أميمة بنت عبدقولي لمائة امرأة كقولي لامرأة واحدة
   سنن ابن ماجه2874أميمة بنت عبدفيما استطعتن وأطقتن إني لا أصافح النساء
   سنن النسائى الصغرى4186أميمة بنت عبدلا أصافح النساء قولي لمائة امرأة كقولي لامرأة واحدة أو مثل قولي لامرأة واحدة
   سنن النسائى الصغرى4195أميمة بنت عبدفيما استطعتن وأطقتن
   مسندالحميدي344أميمة بنت عبدفيما استطعتن وأطقتن

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2874  
´عورتوں کی بیعت کا بیان۔`
امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں کچھ عورتوں کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کرنے آئی، تو آپ نے ہم سے فرمایا: (امام کی بات سنو اور مانو) جہاں تک تمہارے اندر طاقت و قوت ہو، میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2874]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
حضرت امیمہ رضی اللہ عنہ ام المومنین حضرت خدیجہ کی بھانجی تھیں۔
ان کی والدہ رقیقہ بنت خویلد ام المومنین خدیجہ بنت خویلد ؓ کی ہمشیرہ تھیں۔
حضرت امیمہ کے والد کا نام عبداللہ بن بجاد تیمی تھا۔ دیکھیے: (تقريب التهذيب: 8634)

(2)
بیعت عورتوں سے بھی لی جا سکتی ہے۔

(3)
مرد کے لیے غیر محرم عورت سے مصافحہ کرنا جائز نہیں۔

(4)
عورتوں سے بیعت میں پردے کے شرعی احکام کی پابندی لازمی ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2874   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1597  
´عورتوں کی بیعت کا بیان۔`
امیمہ بنت رقیقہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کئی عورتوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی، آپ نے ہم سے فرمایا: اطاعت اس میں لازم ہے جو تم سے ہو سکے اور جس کی تمہیں طاقت ہو، میں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہم پر خود ہم سے زیادہ مہربان ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم سے بیعت لیجئے (سفیان بن عیینہ کہتے ہیں: ان کا مطلب تھا مصافحہ کیجئے)، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سو عورتوں کے لیے میرا قول میرے اس قول جیسا ہے جو ایک عورت کے لیے ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب السير/حدیث: 1597]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
زبان ہی سے بیعت لینا عورتوں کے لیے کافی ہے مصافحہ کی ضرورت نہیں ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1597   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.