الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: دعا کے فضائل و آداب اور احکام و مسائل
Chapters on Supplication
9. بَابُ : اسْمِ اللَّهِ الأَعْظَمِ
9. باب: اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم کا بیان۔
Chapter: The Greatest Name Of Allah
حدیث نمبر: 3856
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم الدمشقي , حدثنا عمرو بن ابي سلمة , عن عبد الله بن العلاء , عن القاسم , قال:" اسم الله الاعظم الذي إذا دعي به اجاب في سور ثلاث: البقرة , وآل عمران , وطه".
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَلَاءِ , عَنْ الْقَاسِمِ , قَالَ:" اسْمُ اللَّهِ الْأَعْظَمُ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ فِي سُوَرٍ ثَلَاثٍ: الْبَقَرَةِ , وَآلِ عِمْرَانَ , وَطه".
قاسم کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم جس کے ذریعہ اگر دعا کی جائے تو قبول ہوتی ہے تین سورتوں میں ہے: سورۃ البقرہ، سورۃ آل عمران اور سورۃ طہٰ ۱؎۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4921، ومصباح الزجاجة: 1351) (حسن) (ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 746)» ‏‏‏‏

وضاحت:
۱؎: سورۃ بقرہ اور سورۃ آل عمران میں بھی یہی ہے: «الله لا إله إلا هو الحي القيوم» (سورة آل عمران: 2) اور سورۃ طہ میں ہے: «الله لا إله إلا هو له الأسماء الحسنى» (سورة طہ: 8) بعضوں نے کہا: «الله لا إله إلا هو الحي القيوم» یہی اسم اعظم ہے، بعضوں نے کہا صرف «الحي القيوم» ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبير على زئي: حسن
   سنن ابن ماجه3856صدي بن عجلاناسم الله الأعظم الذي إذا دعي به أجاب في سور ثلاث البقرة وآل عمران وطه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3856  
´اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم کا بیان۔`
قاسم کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم جس کے ذریعہ اگر دعا کی جائے تو قبول ہوتی ہے تین سورتوں میں ہے: سورۃ البقرہ، سورۃ آل عمران اور سورۃ طہٰ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3856]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
 
(1)
اللہ تعالیٰ کے عظیم ترین نام (اسم اعظم)
کے بارے میں امام ابن ماجہ نے متعدد احادیث بیان کی ہیں کہ اس نام کے واسطے سے کی ہوئی دعا قبول ہوتی ہے۔

(2)
دعا کی قبولیت میں مسنون دعائیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ دعا کرنے والے کی قلبی کیفیت کا بہت زیادہ دخل ہے۔
جس قدر اللہ سے امید ہو، اس کے آگے عجز و انکساری کا اظہار اور ا س پر توکل زیادہ ہو، اور جس قدر دعا کے دوسرے آداب کو زیادہ ملحوظ رکھا جائے، قبولیت کا امکان اسی قدر زیادہ ہوتا ہے۔

(3)
قبولیت دعا کے لیے ضروری ہے کہ کوئی رکاوٹ موجود نہ ہو، مثلاً:
رزق حرام، بے توجہی سے دعا جو صرف زبان سے ادا ہوتی ہے دل متوجہ نہیں ہوتا، اللہ کی حمد و ثنا اور نبی ﷺ پر درود نہ پڑھنا وغیرہ، اس صورت میں اسم اعظم کی وہ برکات ظاہر نہیں ہوتیں جن کی اس سے امید رکھی جاتی ہے۔

(4)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ، نے اسم اعظم کے تعین میں چودہ اقوال ذکر کیے ہیں۔
دیکھئے: (فتح الباري: 11/ 268، 269، حديث: 6410)
اسم اعظم والی جو آیات وادعیہ مختلف احادیث میں ذکر کی گئی ہیں، ان سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً کلمہ توحید (لَا إِلٰهَ إِلَّا الله يا لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ)
ہی اسم اعظم ہے۔
واللہ أعلم۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3856   

حدیث نمبر: 3856M
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم الدمشقي , حدثنا عمرو بن ابي سلمة , قال: ذكرت ذلك لعيسى بن موسى , فحدثني انه سمع غيلان بن انس يحدث , عن القاسم , عن ابي امامة , عن النبي صلى الله عليه وسلم , نحوه.
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ , قَالَ: ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعِيسَى بْنِ مُوسَى , فَحَدَّثَنِي أَنَّهُ سَمِعَ غَيْلَانَ بْنَ أَنَسٍ يُحَدِّثُ , عَنْ الْقَاسِمِ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , نَحْوَهُ.
اس سند سے ابوامامہ سے بھی اسی طرح مرفوعاً مروی ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4921، ومصباح الزجاجة: 1352) (حسن)» ‏‏‏‏ (غیلان بن انس مقبول ہیں، لیکن ابو یعلی میں عبداللہ بن العلاء نے ان کی متابعت کی ہے، نیز أسماء بنت یزید کی حدیث شاہد ہے، جو ترمذی اور ابوداود میں ہے)


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.