سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
The Book of Cutting off the Hand of the Thief
10. بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ
10. باب: اس حدیث میں عمرہ سے روایت کرنے میں ابوبکر بن محمد اور عبداللہ بن ابی بکر کے اختلاف کا ذکر۔
Chapter: Mentioning the Differences Reported by Abu Bakr bin Muhammad and 'Abdullah bin Abi Bakr From 'Amrah In This Hadith
حدیث نمبر: 4942
Save to word مکررات اعراب
اخبرنا ابو بكر بن إسحاق، قال: حدثني قدامة بن محمد، قال: اخبرني مخرمة بن بكير، عن ابيه، قال: سمعت عثمان بن ابي الوليد، يقول: سمعت عروة بن الزبير، يقول: كانت عائشة تحدث، عن نبي الله صلى الله عليه وسلم، انه قال:" لا تقطع اليد إلا في المجن او ثمنه"، وزعم ان عروة، قال: المجن اربعة دراهم.
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنِي قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْوَلِيدِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: كَانَتْ عَائِشَةُ تُحَدِّثُ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" لَا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلَّا فِي الْمِجَنِّ أَوْ ثَمَنِهِ"، وَزَعَمَ أَنَّ عُرْوَةَ، قَالَ: الْمِجَنُّ أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ صرف ڈھال یا اس کی قیمت میں کاٹا جائے گا۔ راوی عثمان بن ابی الولید بیان کرتے ہیں کہ عروہ نے کہا: ڈھال چار درہم کی ہوتی ہے۔ عثمان کہتے ہیں: میں نے سلیمان بن یسار کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے عمرہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے عائشہ کو بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہاتھ صرف چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ وحدیث سلیمان بن یسار انظر حدیث رقم: 4939 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: حسن
   صحيح البخاري6790عائشة بنت عبد اللهتقطع يد السارق في ربع دينار
   صحيح البخاري6789عائشة بنت عبد اللهتقطع اليد في ربع دينار فصاعدا
   صحيح البخاري6792عائشة بنت عبد اللهيد السارق لم تقطع على عهد النبي إلا في ثمن مجن حجفة أو ترس
   صحيح البخاري6791عائشة بنت عبد اللهتقطع اليد في ربع دينار
   صحيح البخاري6794عائشة بنت عبد اللهلم تقطع يد سارق على عهد النبي في أدنى من ثمن المجن ترس أو حجفة وكان كل واحد منهما ذا ثمن
   صحيح مسلم4398عائشة بنت عبد اللهيقطع السارق في ربع دينار فصاعدا
   صحيح مسلم4401عائشة بنت عبد اللهلا تقطع اليد إلا في ربع دينار فما فوقه
   صحيح مسلم4402عائشة بنت عبد اللهلا تقطع يد السارق إلا في ربع دينار فصاعدا
   صحيح مسلم4400عائشة بنت عبد اللهلا تقطع يد السارق إلا في ربع دينار فصاعدا
   صحيح مسلم4404عائشة بنت عبد اللهلم تقطع يد سارق في عهد رسول الله في أقل من ثمن المجن حجفة أو ترس وكلاهما ذو ثمن
   جامع الترمذي1445عائشة بنت عبد اللهيقطع في ربع دينار فصاعدا
   سنن أبي داود4383عائشة بنت عبد اللهيقطع في ربع دينار فصاعدا
   سنن أبي داود4384عائشة بنت عبد اللهتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرى4927عائشة بنت عبد اللهتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرى4935عائشة بنت عبد اللهيقطع يد السارق في ثمن المجن
   سنن النسائى الصغرى4918عائشة بنت عبد اللهقطع رسول الله في ربع دينار
   سنن النسائى الصغرى4919عائشة بنت عبد اللهلا تقطع اليد إلا في ثمن المجن ثلث دينار أو نصف دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرى4921عائشة بنت عبد اللهتقطع يد السارق في ربع دينار
   سنن النسائى الصغرى4922عائشة بنت عبد اللهتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرى4923عائشة بنت عبد اللهتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرى4923عائشة بنت عبد اللهتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرى4932عائشة بنت عبد اللهلا يقطع السارق إلا في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرى4940عائشة بنت عبد اللهلا تقطع يد السارق فيما دون المجن قيل لعائشة ما ثمن المجن قالت ربع دينار
   سنن النسائى الصغرى4936عائشة بنت عبد اللهيقطع اليد في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرى4937عائشة بنت عبد اللهلا تقطع اليد إلا في ربع دينار
   سنن النسائى الصغرى4938عائشة بنت عبد اللهتقطع اليد في المجن
   سنن النسائى الصغرى4941عائشة بنت عبد اللهلا تقطع يد السارق إلا في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرى4925عائشة بنت عبد اللهيقطع في ربع دينار فصاعدا
   سنن النسائى الصغرى4942عائشة بنت عبد اللهلا تقطع اليد إلا في المجن أو ثمنه
   سنن النسائى الصغرى4943عائشة بنت عبد اللهلا تقطع اليد إلا في المجن أو ثمنه
   سنن النسائى الصغرى4927عائشة بنت عبد اللهتقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   سنن ابن ماجه2585عائشة بنت عبد اللهلا تقطع اليد إلا في ربع دينار فصاعدا
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم529عائشة بنت عبد اللهالقطع فى ربع دينار فصاعدا
   بلوغ المرام1053عائشة بنت عبد الله‏‏‏‏تقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا
   المعجم الصغير للطبراني914عائشة بنت عبد الله القطع فى ربع دينار فصاعدا
   المعجم الصغير للطبراني924عائشة بنت عبد الله القطع فى ربع دينار فصاعدا
   مسندالحميدي281عائشة بنت عبد اللهالقطع في ربع دينار فصاعدا
سنن نسائی کی حدیث نمبر 4942 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4942  
اردو حاشہ:
چار درہم حضرت عروہ تابعی ہیں۔ ممکن ہے کہ ان کے دور میں ڈھال کی قیمت چار درہم ہو گئی ہو لیکن جس ڈھال میں رسول اللہ ﷺ نے ہاتھ کاٹا تھا وہ تین درہم کی تھی۔ قطع ید کے نصاب میں کافی اختلاف ہے۔ راجح بات یہ ہے کہ ربع دینار اصل نصاب ہے۔ جہاں تک دراہم یا ڈھال کا تعلق ہے تو اس کی قیمت حالات و ظروف کے بدلنے سے بدلتی رہتی ہے۔ رسول اکرم ﷺ کے دور میں ڈھال، تین درہم اور ربع دینار کی قیمت تقریبا برابر ہوتی تھی۔ دور حاضر میں ان کی قیمتوں میں کافی تفاوت ہے اس لیے اصل نصاب ربع دینار ہی ہے لہذا عصر حاضر میں اس کے مطابق قیمت لگائی جائے گی۔ ڈھال تین درہم کی ویلیو (Value) سے کم ہو یا زیادہ۔ واللہ أعلم
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4942   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 529  
´چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان`
«. . . 499- وبه: عن عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم أنها قالت: ما طال على وما نسيت: القطع فى ربع دينار فصاعدا. . . .»
. . . نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نہ تو لمبا وقت گزرا ہے اور نہ میں بھولی ہوں: چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (کی چوری) میں ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 529]
تحقیق: سندہ صحیح

تخریج:
[الموطا رواية يحييٰ2/ 832ح1619، ك41ب7ح24، التمهيد23/ 380، الاستذكار: 1547]
[وأخرجه النسائي 8/ 79 ح4931، من حديث مالك به وله حكم المرفوع وللحديث شواهد عند البخاري 6791، ومسلم 1684، وغيرهما]

تفقه:
➊ چوری کا نصاب چوتھائی دینار یعنی تین درہم ہے۔ اس سے کم کی چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
➋ نیز دیکھئے: [البخاري 6795، ومسلم 6/1686، الموطأ: 246]
[أخرجه النسائي 8/ 79ح4931، من حديث مالك به، و له حكم المرفوع و للحديث شواهدعند البخاري 6791، و مسلم 1684، و غيرهما]
تفقہ:
➊ چوری کا نصاب چوتھائی دینار یعنی تین درہم ہے۔ اس سے کم کی چوری پر پاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
➋ نیز دیکھئے: حدیث سابق: 246
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 499   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4918  
´(اس باب میں عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث کی روایت میں) تلامذہ زہری کے اختلاف کا ذکر۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چوتھائی دینار میں (چور کا) ہاتھ کاٹا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4918]
اردو حاشہ:
دیکھیے حدیث: 4911
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4918   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4919  
´(اس باب میں عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث کی روایت میں) تلامذہ زہری کے اختلاف کا ذکر۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ڈھال کی قیمت میں ہاتھ کاٹا جائے یعنی ایک تہائی دینار، یا آدھے دینار اور اس سے زیادہ میں۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4919]
اردو حاشہ:
اس روایت میں تہائی دینار یا نصف دینار کے الفاظ ہیں۔ ان الفاظ کے ساتھ یہ روایت درست نہیں، اس لیے کہ اولا تہائی دینار نصف دینار میں راوی کو تردد ہے جبکہ صحیح ترین روایات میں بلا تردد ڈھال کی قیمت چوتھائی دینار ہی بیان کی گئی ہے۔ ثانیا: مذکورہ روایت منکر (ضعیف) ہے کیونکہ یہ الفاظ یونس بن یزید سے قاسم بن مبرور بیان کرتا ہے، جو کہ ضعیف ہے۔ اس کے مقابلے میں یونس بن یزید بن عبداللہ بن مبارک اور ابن وہب، جو کہ پائے کے ثقہ ہیں جو بیان کرتے ہیں تو چوتھائی دینار ہی ڈھال کی قیمت بتاتے ہیں۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الحدود، حدیث: 6790، وصحیح مسلم، الحدود، باب حدالسرقة ونصابها، حدیث: 1684) چوتھائی دینار والے الفاظ ہی درست ہیں جبکہ تہائی دینار یا نصف دینار والے الفاظ منکر ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرة العقبیٰ شرح سنن النسائي لأتیوبي: 48/37) پھر محقق کتاب کا اس روایت کے بارے میں علی الاطلاق کہنا کہ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے، غلط ہے بلکہ اس روایت میں تو بخاری و مسلم کی روایت کی مخالفت ہے اس لیے ایک منظر روایت کو بخاری و مسلم کی طرف منسوب کرنا کسی صورت درست نہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4919   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4935  
´اس حدیث میں عمرہ سے روایت کرنے میں ابوبکر بن محمد اور عبداللہ بن ابی بکر کے اختلاف کا ذکر۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت میں کاٹا جائے گا اور ڈھال کی قیمت چوتھائی دینار ہے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4935]
اردو حاشہ:
وَثَمَنُ الْمِجَنِّ رُبْعُ دِينَارٍ بظاہر لگتا ہے کہ یہ وضاحت رسول اللہ ﷺ نے فرمائی ہے حالانکہ درحقیقت یہ وضاحت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ہے جیسا کہ حدیث:(4939) میں اس کی صراحت ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4935   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4943  
´اس حدیث میں عمرہ سے روایت کرنے میں ابوبکر بن محمد اور عبداللہ بن ابی بکر کے اختلاف کا ذکر۔`
سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ پانچ انگلیوں یعنی ہاتھ کو نہیں کاٹا جائے گا مگر پانچ درہم میں۔ ہمام کہتے ہیں: میں عبداللہ داناج سے ملا، انہوں نے سلیمان بن یسار سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ انہوں نے کہا: پانچ کو پانچ میں ہی کاٹا جائے گا۔ یعنی ہاتھ پانچ درہم میں کاٹا جائے گا۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4943]
اردو حاشہ:
(1) حضرت سلیمان بن یسار جلیل القدر تابعی اور سات فقہائے مدینہ میں سے ایک ہیں۔ حضرت سلیمان یسار رحمہ اللہ کے کلام کا مطلب یہ ہے، واللہ أعلم کہ پانچ انگلیاں، یعنی چور کا ہاتھ اس وقت کاٹا جائے گا جب اس نے پانچ درہم مالیت کی چوری کی ہو گی۔ اگر چوری کی مالیت پانچ درہم سے کم ہو گی تو ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، لیکن یہ بات درست نہیں جس طرح کہ پہلے بھی بیان ہو چکا ہے۔ ایک تو اس لیے کہ یہ ان صحیح ترین احادیث کے خلاف ہے جن میں دو ٹوک اور واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تین درہم مالیت کی ڈھال چرانے والے کا ہاتھ کٹوا دیا تھا۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الحدود، حدیث: 6795، وصحیح مسلم، الحدود، باب حدالسرقة ونصابها، حدیث: 1686) دوسرا اس لیے بھی یہ بات درست نہیں کہ یہ روایت اگرچہ سندا صحیح ہے لیکن یہ مقطوع یعنی تابعی کا اپنا قول ہے جو صحیح مرفوع حدیث کے مقابلے میں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتا۔
(2) قَالَ هَمَّامٌ، ہمام بن یحییٰ یہ بات بتلانا چاہتے ہیں کہ جس طرح یہ روایت میں نے قتادہ کے واسطے سے عبداللہ داناج سے بیان کی ہے اسی طرح براہ راست عبداللہ داناج سے ملاقات کرکے یہ روایت ان سے بھی بیان کی ہے، یعنی اس طرح کی سند عالی (اونچے درجے کی) بن جاتی ہے۔ واللہ أعلم
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4943   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4383  
´چور کا ہاتھ کتنے مال کی چوری میں کاٹا جائے؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار یا اس سے زائد میں (چور کا ہاتھ) کاٹتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4383]
فوائد ومسائل:
قابل حد چوری کا نصاب چوتھائی دینار ہے۔
دینار کا وزن آج کل کے حساب سے (.254) گرام شمار کیا جاتا ہے، تو اس کا چوتھائی (1.06) گرام ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4383   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2585  
´چور کی حد کا بیان۔`
1 ام المؤمینین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ اسی وقت کاٹا جائے گا جب (چرائی گئی چیز کی قیمت) چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ ہو ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2585]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رسول اللہﷺکے زمانے میں درہم دینار چلتے تھے۔
درہم چاندی کا سکہ تھا دینار سونے کا۔
ایک دیناربارہ درہم کے برابر سمجھا جاتا تھا اس لیے یہ دونوں حدیث ایک ہی مقدار کوظاہر کرتی ہیں۔

(2)
اگر چرائی ہوئی چیز کی قیمت مذکورہ بالا مقدار سے کم ہوتو چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائےگا تاہم دوسری سزا جرمانے یا پٹائی کی صورت میں دی جائے گئى۔

(3)
آج کل کاغذی سکوں کو سونے کا متبادل قرار دیا جاتا ہے اس لیے چوتھائی دینار (ایک ماشہ ایک رتی تقریباً ایک گرام سونا)
یا اتنی قیمت کی کوئی چیز چرائے جانے پر ہاتھ کاٹنے کی سزا دی جانی چاہیے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2585   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1445  
´کتنے مال کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار ۱؎ اور اس سے زیادہ کی چوری پر ہاتھ کاٹتے تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود/حدیث: 1445]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎:
موجودہ وزن کے اعتبار سے ایک دینار کا وزن تقریبا سوا چار گرام سونا ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1445   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:281  
فائدہ:
اس حدیث میں چوری کی حد بیان ہوئی ہے کہ جب چور کم از کم ربع دینار کی چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ اگر معمولی رقم کی چیز چوری کر لے جس کی قیمت ربع دینار سے کم ہو تو اتنی مقدار کی چوری کے عوض اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ ربع دینار ایک ماشہ ایک رقی یعنی 1.0935 گرام کے مساوی سونا ہوگا۔ نیز یاد رہے کہ چور کو حاکم وقت کے پاس لے جانے سے پہلے معاف کیا جا سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور کو لایا گیا جس نے ایک چادر چرائی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، چادر کے مالک سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! میرا ارادہ ہی نہیں تھا (کہ اس کا ہاتھ کٹوا دوں) میری چادر اس پر صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے اسے میرے پاس لانے سے پہلے (صدقہ) کیوں نہ کیا؟ (اب تو عدالت میں لے آیا ہے اور اب اس کا ہاتھ کا ٹا جائے گا)۔ (سنن ابی داود: 4394 سنن ابن ماجہ: 2595، یہ حدیث صحيح ہے) بعض لوگوں نے چوری کی حد کوختم کرنے کے لیے مختلف حیلوں سے سہارا لیا ہے، جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ہمیں قرآن و حدیث کے خلاف کوئی حیلہ تلاش نہیں کرنا چاہیے، اور جو قرآن و حدیث کے خلاف حیلہ تلاش کرتا ہے، وہ صراط مستقیم سے ہٹا ہوا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 281   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6791  
6791. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے ایک اور روایت ہے انہوں نے نبی ﷺ سے بیان کیا کہ آپ نے فرمایا: ربع دینار کی مالیت کی چوری کرنے پر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6791]
حدیث حاشیہ:
ان احادیث میں چوری کا نصاب بیان ہوا ہے کہ کتنی مالیت چوری کرنے پر ہاتھ کاٹا جائے! ان احادیث کی رو سے کم از کم 1/4 دینار مالیت چوری کرنے پر ہاتھ کاٹا جائے گا، اب ہم دینار کی وضاحت کرتے ہیں کہ وہ کتنی مقدار اور مالیت کا ہوتا ہے؟ واضح رہے کہ دینار کا ایک قدیم سکہ ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدومبارک میں دینار، مثقال کے برابر ہوتا تھا۔
سونے کی زکاۃ کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس مثقال (دینار)
مقرر فرمائے ہیں اور ہمارے ہاں برصغیر میں بیس مثقال (دینار)
کا وزن تقریباً ساڑھے سات تولے ہے۔
جب ساڑھے سات تولے کو بیس مثقال پر تقسیم کیا جائے تو حاصل تقسیم چار ماشے اور چار رتی آتا ہے، گویا یہ دینار کا وزن ہے۔
اعشاری نظام کے مطابق 4 ماشے 4 رتی 4.374 گرام کے برابر ہے اور ربع دینار ایک ماشہ ایک رتی، یعنی1.0935 گرام کے مساوی سونا ہوگا، جس کی مالیت رائج الوقت سونے کے بازاری بھاؤ سے بنالی جائے۔
ہمارے ہاں آج کل (اپریل 2017 ء)
میں سونے کا بھاؤ پچاس ہزار سات سو پچاس روپے فی تولہ ہے۔
اس حساب سے ربع دینار سونے کی قیمت چار ہزار سات سو اٹھاون روپے بنتی ہے۔
اتنی مالیت کی کوئی چیز چوری کرنے پر چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6791   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6794  
6794. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے ایک اور روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کے عہد مبارک میں چور کا ہاتھ چمڑے کی ڈھال یا عام ڈھال کی قیمت سے کم پر نہیں کاٹا جاتا تھا اور ان میں سے ہر ایک ڈھال قیمتی ہوتی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6794]
حدیث حاشیہ:
(1)
مجن، حجفہ اور ترس ایک ہی چیز ہیں۔
حدیث کے مطابق مجن اور حجفہ دونوں پر تنوین ہے اور حجفہ، مجن کا بیان ہے۔
انھیں میدان جنگ میں دشمن کے وار سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
(عمدة القاري: 173/16)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ڈھال کی قیمت کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا:
اس کی قیمت ربع دینار تھی۔
(السنن الکبریٰ للبیھقي: 256/8) (2)
مذکورہ روایات پیش کرنے سے امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصد یہ ہے کہ چور کا ہاتھ کاٹنے کا نصاب ربع دینار ہے، اس سے کم مالیت کی چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6794   



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.