الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سنن ترمذي
کتاب: وراثت کے احکام و مسائل
Chapters On Inheritance
23. باب مَا جَاءَ مَا يَرِثُ النِّسَاءُ مِنَ الْوَلاَءِ
23. باب: ولاء میں سے عورتوں کی میراث کا بیان۔
حدیث نمبر: 2115
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا هارون ابو موسى المستملي البغدادي، حدثنا محمد بن حرب، حدثنا عمر بن رؤبة التغلبي، عن عبد الواحد بن عبد الله بن بسر النصري، عن واثلة بن الاسقع، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " المراة تحوز ثلاثة مواريث: عتيقها، ولقيطها، وولدها الذي لاعنت عليه "، هذا حديث حسن غريب، لا يعرف إلا من هذا الوجه من حديث محمد بن حرب.حَدَّثَنَا هَارُونُ أَبُو مُوسَى الْمُسْتَمْلِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رُؤْبَةَ التَّغْلَبِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ النَّصْرِيِّ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمَرْأَةُ تَحُوزُ ثَلَاثَةَ مَوَارِيثَ: عَتِيقَهَا، وَلَقِيطَهَا، وَوَلَدَهَا الَّذِي لَاعَنَتْ عَلَيْهِ "، هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا يُعْرَفُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ حَرْبٍ.
واثلہ بن اسقع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت تین قسم کی میراث اکٹھا کرتی ہے: اپنے آزاد کیے ہوئے غلام کی میراث، اس لڑکے کی میراث جسے راستے سے اٹھا کر اس کی پرورش کی ہو، اور اس لڑکے کی میراث جس کو لعان کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- یہ حدیث اس سند سے صرف محمد بن حرب کی روایت سے معروف ہے۔

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الفرائض 9 (2906)، سنن ابن ماجہ/الفرائض 12 (2742) (تحفة الأشراف: 11744) (ضعیف) (سند میں ”عمر بن رؤبہ“ ضعیف ہںْ)»

قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (2742) // ضعيف سنن ابن ماجة (600)، ضعيف أبي داود (623 / 3906)، إرواء الغليل في تخريج أحاديث منار السبيل (1576)، ضعيف الجامع الصغير وزيادته الفتح الكبير (5925)، المشكاة (3053) //

قال الشيخ زبير على زئي: (2115) إسناده ضعيف / د 2906، جه 2742
   جامع الترمذي2115واثلة بن الأسقعالمرأة تحوز ثلاثة مواريث عتيقها ولقيطها وولدها الذي لاعنت عليه
   سنن أبي داود2906واثلة بن الأسقعالمرأة تحرز ثلاثة مواريث عتيقها ولقيطها وولدها الذي لاعنت عنه
   سنن ابن ماجه2742واثلة بن الأسقعالمرأة تحوز ثلاث مواريث عتيقها ولقيطها وولدها الذي لاعنت عليه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2742  
´عورت تین آدمیوں کا ترکہ پاتی ہے۔`
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت تین میراث حاصل کرتی ہے، ایک تو اپنے اس غلام یا لونڈی کی میراث جس کو وہ آزاد کرے، دوسرے اس بچے کی میراث جس کو راستہ میں لاوارث پا کر پرورش کرے، تیسرے اس بچے کی میراث جس پر اپنے شوہر سے لعان کرے۔‏‏‏‏ محمد بن یزید کہتے ہیں کہ یہ حدیث ہشام کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2742]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
لقیط (گرے پڑے بچے)
کے بارے میں اختلاف ہے کہ عورت لاوارث بچے کی وارث ہوگی یا نہیں، تاہم اپنے آزاد کردہ غلام اور لعان کردہ بچے کی وہ خود ہی وارث ہوتی ہے۔
آزاد کردہ غلام کی وراثت سے متعلق دیکھئے، حدیث: 2734۔

(2)
لعان کردہ بچےسے مراد وہ بچہ ہے جسے منکوحہ عورت سے نے جنم دیا ہو لیکن اس کا خاوند اسے اپنا بیٹا تسلیم کرنے سے انکار کردے اور قاضی کے سامنے گواہوں اور قسموں کے بعد ایک دوسرے پر لعان کریں۔
اس صورت میں بچے کا تعلق اپنی ماں سے ہوتا ہے، باپ (عورت کے خاوند)
سے اس کا تعلق تسلیم نہیں کیا جاتا، اس لیے عورت اپنےاس بچے کی وارث ہوتی ہے۔ (مزید دیکھئے، حدیث: 2069)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2742   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2115  
´ولاء میں سے عورتوں کی میراث کا بیان۔`
واثلہ بن اسقع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت تین قسم کی میراث اکٹھا کرتی ہے: اپنے آزاد کیے ہوئے غلام کی میراث، اس لڑکے کی میراث جسے راستے سے اٹھا کر اس کی پرورش کی ہو، اور اس لڑکے کی میراث جس کو لعان کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہو۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الفرائض/حدیث: 2115]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں عمر بن رؤبہ ضعیف ہیں)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2115   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2906  
´لعان کی ہوئی عورت کے بچے کی میراث کا بیان۔`
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: عورت تین شخص کی میراث سمیٹ لیتی ہے: اپنے آزاد کئے ہوئے غلام کی، راہ میں پائے ہوئے بچے کی، اور اپنے اس بچے کی جس کے سلسلہ میں لعان ہوا ہو (یعنی جس کے نسب سے شوہر منکر ہو گیا ہو) تو عورت اس کی وارث ہو گی۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2906]
فوائد ومسائل:
یہ روایت ضعیف ہے۔
لقیط (گرے پڑے بچے) کے بارے میں اختلاف ہے۔
تاہم غلام اور لعان کردہ بچے کی وہ خود ہی وارث ہوتی ہے۔
لعان کردہ بچے سے مراد وہ بچا ہے۔
جسے منکوحہ عورت نے جنم دیا ہو۔
لیکن اس کا خاوند اسے اپنا بیٹا تسلیم کرنے سے انکار کر دے۔
اور قاضی کے سامنے گواہوں اور قسموں کے بعد ایک دوسرے پر لعان کریں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2906   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.