الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
8. بَابُ قَتْلِ أَبِي جَهْلٍ:
8. باب: (بدر کے دن) ابوجہل کا قتل ہونا۔
(8) Chapter. The killing of Abu Jahl.
حدیث نمبر: 3970
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثني احمد بن سعيد ابو عبد الله، حدثنا إسحاق بن منصور السلولي، حدثنا إبراهيم بن يوسف، عن ابيه، عن ابي إسحاق , سال رجل البراء وانا اسمع , قال:" اشهد علي بدرا؟ قال: بارز وظاهر".حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ السَّلُولِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ , سَأَلَ رَجُلٌ الْبَرَاءَ وَأَنَا أَسْمَعُ , قَالَ:" أَشَهِدَ عَلِيٌّ بَدْرًا؟ قَالَ: بَارَزَ وَظَاهَرَ".
مجھ سے ابوعبداللہ احمد بن سعید نے بیان کیا، ہم سے اسحاق بن منصور سلولی نے بیان کیا، ہم سے ابراہیم بن یوسف نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ یوسف بن اسحاق نے اور ان سے ان کے دادا ابواسحاق سبیعی نے کہ ایک شخص نے براء رضی اللہ عنہ سے پوچھا اور میں سن رہا تھا کہ کیا علی رضی اللہ عنہ بدر کی جنگ میں شریک تھے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں انہوں نے تو مبارزت کی تھی اور غالب رہے تھے۔

Narrated Abu 'Is-haq: A man asked Al-Bara' and I was listening, "Did `Ali take part in (the battle of) Badr?" Al-Bara' said, "(Yes). he even met (his enemies) in a duel and was clad in two armors (one over the other).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 309


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3970  
3970. ابو اسحاق سبیعی سے روایت ہےکہ حضرت براء ؓ سے کسی شخص نے پوچھا جبکہ میں سن رہا تھا: کیا حضرت علی ؓ بدر کی جنگ میں شریک ہوئے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، انہوں نے تو مبارزت کی تھی اور غالب رہے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3970]
حدیث حاشیہ:
اس شخص کو حضرت علی ؓ کی کم سنی کی وجہ سے یہ گمان ہوا ہوگا کہ شاید وہ جنگ بدر میں نہ شریک ہوئے ہوں۔
براء نے ان کا غلط گمان رفع کردیا کہ لڑائی میں نکلنا کیا مقاتلہ کے لیے میدان میں نکلے اور ولید بن عتبہ کو قتل کیا۔
مبارزت یعنی میدان جنگ میں نکل کر کے دشمن کو للکارنا۔
جن لوگوں نے حضرت علی ؓ پر خروج کیا تھا وہ ان کے قسم قسم کے عیب تلاش کرتے رہتے تھے جن کی کوئی حقیقت نہ تھی۔
براء نے جو جواب دیا ہے گویا مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3970   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3970  
3970. ابو اسحاق سبیعی سے روایت ہےکہ حضرت براء ؓ سے کسی شخص نے پوچھا جبکہ میں سن رہا تھا: کیا حضرت علی ؓ بدر کی جنگ میں شریک ہوئے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، انہوں نے تو مبارزت کی تھی اور غالب رہے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3970]
حدیث حاشیہ:

جن لوگوں نے حضرت علی ؓ کے خلاف بغاوت کی تھی وہ آئے دن حضرت علی ؓ کے متعلق طرح طرح کے عیب تلاش کرتے رہتے تھے جن کی کوئی حقیقت نہ تھی۔
ان میں سے کسی کو حضرت علی کی کم سنی کی وجہ سے گمان ہوا ہوگا کہ شاید وہ میدان بدر میں شریک نہ ہوئے ہوں اور اس کے متعلق حضرت براء بن عازب ؓ سے جب سوال کیا تو انھوں نے فرمایا:
حضرت علی ؓ نے نہ صرف شرکت کی تھی بلکہ انھوں نے ولید بن عتبہ کو میدان میں نکل کر للکارا تھا اور پہلے ہی وار سے اس کا کام تمام کردیا تھا۔

واضح رہے کہ (ظَاهَر)
کے معنی اوپر تلے دوزرہیں پہننا بھی ہیں۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3970   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.