الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
11. بَابُ شُهُودِ الْمَلاَئِكَةِ بَدْرًا:
11. باب: جنگ بدر میں فرشتوں کا شریک ہونا۔
(11) Chapter. The participation of angels in (the battle of) Badr.
حدیث نمبر: 3992
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثني إسحاق بن إبراهيم، اخبرنا جرير، عن يحيى بن سعيد، عن معاذ بن رفاعة بن رافع الزرقي، عن ابيه وكان ابوه من اهل بدر، قال: جاء جبريل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: ما تعدون اهل بدر فيكم؟ قال:" من افضل المسلمين" او كلمة نحوها، قال: وكذلك من شهد بدرا من الملائكة".حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهِ وَكَانَ أَبُوهُ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا تَعُدُّونَ أَهْلَ بَدْرٍ فِيكُمْ؟ قَالَ:" مِنْ أَفْضَلِ الْمُسْلِمِينَ" أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا، قَالَ: وَكَذَلِكَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ".
مجھ سے اسحاق بن ابرہیم نے بیان کیا، ہم کو جریر نے خبر دی، انہیں یحییٰ بن سعید انصاری نے، انہیں معاذ بن رفاعہ بن رافع زرقی نے اپنے والد (رفاعہ بن رافع) سے، جو بدر کی لڑائی میں شریک ہونے والوں میں سے تھے، انہوں نے بیان کیا کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور آپ سے انہوں نے پوچھا کہ بدر کی لڑائی میں شریک ہونے والوں کا آپ کے یہاں درجہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں میں سب سے افضل یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کا کوئی کلمہ ارشاد فرمایا۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ جو فرشتے بدر کی لڑائی میں شریک ہوئے تھے ان کا بھی درجہ یہی ہے۔

Narrated Rifaa: (who was one of the Badr warriors) Gabriel came to the Prophet and said, "How do you look upon the warriors of Badr among yourselves?" The Prophet said, "As the best of the Muslims." or said a similar statement. On that, Gabriel said, "And so are the Angels who participated in the Badr (battle).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 327

   صحيح البخاري3992رفاعة بن رافعما تعدون أهل بدر فيكم قال من أفضل المسلمين أو كلمة نحوها قال وكذلك من شهد بدرا من الملائكة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3992  
3992. سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی ؓ سے روایت ہے اور یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو غزوہ بدر میں شریک تھے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت جبریل ؑ نے نبی ﷺ کے پاس آ کر پوچھا: آپ اہل بدر کو اپنے ہاں کیا مقام دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: وہ سب مسلمانوں سے افضل ہیں۔ یا اس کی مانند کوئی کلمہ ارشاد فرمایا۔ حضرت جبریل ؑ نے کہا: اسی طرح وہ فرشتے جو غزوہ بدر میں حاضر ہوئے وہ بھی دیگر فرشتوں سے افضل ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3992]
حدیث حاشیہ:
اگرچہ فرشتے اور جنگوں میں بھی اترے تھے مگر بدر میں فرشتوں نے لڑائی کی۔
بیہقی نے روایت کی ہے کہ فرشتوں کی مار پہچانی جاتی تھی۔
گردن پر چوٹ اور پوروں پر آگ کا سا داغ۔
اسحاق کی سند میں ہے جبیر بن مطعم ؓسے کہ بدر کے دن میں نے کافروں کی شکست سے پہلے آ سمان سے کالی کالی چیونٹیاں اترتی دیکھیں۔
یہ فرشتے تھے جن کے اترنے کے بعد فوراً کافروں کو شکست ہوئی۔
ایک روایت میں ہے کہ ایک مسلمان بدر کے دن ایک کافر کو مارنے جا رہا تھا اتنے میں آسمان سے ایک کوڑے کی آ واز سنی۔
کوئی کہہ رہا تھا اے حیزوم! آگے بڑھ، پھر وہ کافر مر کر گر پڑا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3992   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3992  
3992. سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی ؓ سے روایت ہے اور یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو غزوہ بدر میں شریک تھے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت جبریل ؑ نے نبی ﷺ کے پاس آ کر پوچھا: آپ اہل بدر کو اپنے ہاں کیا مقام دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: وہ سب مسلمانوں سے افضل ہیں۔ یا اس کی مانند کوئی کلمہ ارشاد فرمایا۔ حضرت جبریل ؑ نے کہا: اسی طرح وہ فرشتے جو غزوہ بدر میں حاضر ہوئے وہ بھی دیگر فرشتوں سے افضل ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3992]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ افضیلت کا حصول غزوہ بدر میں شرکت کی وجہ سے ہے۔

امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے یہ ثابت کیا ہے کہ اگرچہ فرشتے دوسری جنگوں میں بھی شریک ہوئے تھے لیکن غزوہ بدر میں انھوں نے باقاعدہ لڑائی کی اور دیگر فرشتوں سے افضل قرارپائے۔

پہلے اللہ تعالیٰ نے ایک ہزار فرشتوں کے شامل ہونے کی بشارت دی، پھر تین ہزار کی، جب گھبراہٹ ہوئی تو پانچ ہزار فرشتوں کے شامل ہونے کی خوشخبری دی جبکہ ایک فرشتہ ہی ان کا کام تمام کرنے کے لیے کافی تھا تاہم اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو تسلی دی اور انسانی شکل میں فرشتے بھیج کر ان کی مدد فرمائی۔

حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں:
فرشتوں کے ہاتھوں جو کافر مارے جاتے وہ دوسرے مقتولوں سے مختلف ہوتے تھے ان کی گردنوں اور جوڑوں پر داغ ہوتے تھے۔
(فتح الباري: 388/7)
صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ ایک مسلمان کافر کو مارنے کے لیے دوڑ رہا تھا اتنے میں اس پر کوڑا برسنے کی آواز آئی اور کافر گرتے ہی مرگیا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
یہ تیسرے آسمان سے اللہ کی مدد آئی تھی۔
(صحیح مسلم، الجھاد، حدیث: 4588۔
(1763)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3992   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.