الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
The Book of As-Salat (The Prayer)
28. بَابُ فَضْلِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ:
28. باب: قبلہ کی طرف منہ کرنے کی فضیلت۔
(28) Chapter. Superiority of (praying) facing the Qiblah with the toes toward it as well.
حدیث نمبر: 393
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
قال ابن ابي مريم: اخبرنا يحيى بن ايوب، حدثنا حميد، حدثنا انس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وقال علي بن عبد الله: حدثنا خالد بن الحارث، قال: حدثنا حميد، قال: سال ميمون بن سياه انس بن مالك، قال: يا ابا حمزة، ما يحرم دم العبد وماله؟ فقال: من شهد ان لا إله إلا الله، واستقبل قبلتنا، وصلى صلاتنا، واكل ذبيحتنا، فهو المسلم له ما للمسلم وعليه ما على المسلم.قَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، قَالَ: سَأَلَ مَيْمُونُ بْنُ سِيَاهٍ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، مَا يُحَرِّمُ دَمَ الْعَبْدِ وَمَالَهُ؟ فَقَالَ: مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَصَلَّى صَلَاتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا، فَهُوَ الْمُسْلِمُ لَهُ مَا لِلْمُسْلِمِ وَعَلَيْهِ مَا عَلَى الْمُسْلِمِ.
ابن ابی مریم نے کہا، ہمیں یحییٰ بن ایوب نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم سے حمید نے حدیث بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کر کے حدیث بیان کی۔ علی بن عبداللہ بن مدینی نے فرمایا کہ ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حمید طویل نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میمون بن سیاہ نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ اے ابوحمزہ! آدمی کی جان اور مال پر زیادتی کو کیا چیزیں حرام کرتی ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا کہ جس نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہمارے قبلہ کی طرف منہ کیا اور ہماری نماز کی طرح نماز پڑھی اور ہمارے ذبیحہ کو کھایا تو وہ مسلمان ہے۔ پھر اس کے وہی حقوق ہیں جو عام مسلمانوں کے ہیں اور اس کی وہی ذمہ داریاں ہیں جو عام مسلمانوں پر ہیں۔

Narrated Maimun bin Siyah that he asked Anas bin Malik, "O Abu Hamza! What makes the life and property of a person sacred?" He replied, "Whoever says, 'None has the right to be worshipped but Allah', faces our Qibla during the prayers, prays like us and eats our slaughtered animal, then he is a Muslim, and has got the same rights and obligations as other Muslims have."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 8, Number 387


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:393  
393. ابن ابی مریم کہتے ہیں کہ ہمیں یحیٰ بن ایوب نے بیان کیا وہ کہتے ہیں ہمیں حمید نے نبیﷺ سے بیان کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:393]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ لوگوں کےاحوال ومعاملات کو ظاہر پر محمول کرنا چاہیے، اس بنا پر جو شخص شعار دین کو ظاہر کرے، اس پر اہل اسلام ہی کے احکام جاری کیے جائیں گے، جب تک اس سےدین کے خلاف کوئی بات ظاہر نہ ہو۔
اور اس میں استقبال قبلہ اور اکل ذبیحہ وغیرہ کا ذکر اس لیے ہوا کہ بعض اہل کتاب بھی اگرچہ اقرارتوحید کے ساتھ استقبال قبلہ کرتے ہیں مگر وہ ہماری نماز جیسی نماز نہیں پڑھتے اور نہ ہمارے قبلے کا استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے بے شمار غیر اللہ کے لیے ذبح کرتے ہیں اور بہت سے ہمارا ذبیحہ نہیں کھاتے، نیز کسی شخص کی نماز اور کھانے کا حال بہت جلد بلکہ پہلے ہی دن معلوم ہو جاتاہے، دوسرے امور دین کا حال جلدی معلوم نہیں ہوتا، اس لیے بھی چند چیزوں کے ذکر پر اکتفا کیاگیا ہے۔
(فتح الباري: 644/1)
اس سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ہمارے جیسی نماز نہ پڑھیں یا ہمارا ذبیحہ نہ کھائیں تو وہ خود بھی ہم سے کٹ گئے اور ہمارے دین سے اپنے دین کو الگ سمجھنے لگے، اس لیے ہمارے فیصلے سے پہلے ہی گویا انھوں نے اپنے متعلق فیصلہ دے دیا ہے۔

حدیث میں ذکر کردہ علامتیں اہل اسلام کی بڑی اور کھلی ہوئی علامات ہیں جن سے بڑی آسانی سے دین اسلام سے تعلق رکھنے والے دیگر اہل مذاہب سے ممتاز ہوجاتے ہیں۔
گویا یہ علامتین اہل اسلام کے لیے شعار کے درجے میں ہوگئیں ہیں، لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ جن لوگوں میں یہ تینوں چیزیں پائی جائیں، انھیں ضرور ہی مسلمان خیال کیاجائے، خواہ وہ ضروریات دین کا انکار بھی کردیں اور وہ رسول اللہ ﷺ ہی کے ارشاد کے مطابق دین اسلام سے اس طرح خارج بھی ہوجائیں جس طرح تیر کمان سے نکل جاتاہے۔
ظاہر ہے کہ اگر کوئی شخص پورے دین کو مانتاہو، اس پر عمل پیرا بھی ہو، مگر ایک چھوٹی سے قرآنی سورت کا انکار کردے یا اس کا حکم نہ مانے یادانستہ طورپر اس کی غلط تاویل کرے تو اس کے کفر میں شک نہیں کیا جاسکتا، چہ جائیکہ کوئی شخص نبوت کا دعویٰ کرے، حضرات انبیاء علیہم السلام کی توہین کامرکتب ہو، ان کی شان کے خلاف سخت نازیبا الفاظ استعمال کرے، دین کی تحریف کرے، احادیث واخبار، واقعات ومعجزات کا انکار واستہزاء کرے تو ایسے انسان کو کیسے داخل اسلام قراردیا جاسکتا ہے؟ چنانچہ مرزاغلام احمد قادیانی نے ان سب موجبات کفر کاارتکاب کیا جبکہ ان میں سے صرف ایک کاارتکاب بھی ثبوت کفر کے لیے کافی تھا، لہذا یہ شخص کلمہ گو ہونے کے باوجود دین اسلام سے خارج اور مرتد ہے۔
اس کے کفرمیں تردد یا احتیاط کی ضرورت نہیں، کیونکہ جس طرح اکفارِ مسلم (مسلمان کو کافر کہنے)
پر دلیری کرنا گناہ ہے بالکل اسی طرح عدم اکفارِ کافر(کافر کو کافر نہ کہنا)
بھی گناہ ہے۔
نوٹ:
۔
اس حدیث کے پیش نظر یہودونصاریٰ اور مجوس ومشرکین کے متعلق فیصلہ تو واضح ہے لیکن مسلمانوں کے اندر جو فرق باطلہ پیدا ہوچکے ہیں، ان کے متعلق ایمان وکفر کا فیصلہ بہت غور وخوض کا متقاضی ہے۔
اس کے متعلق مفصل بحث آئندہ کتاب استتابة المرتدین حدیث: 6924 کے تحت کریں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 393   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.